شیطان کے چیلے — Page 329
327 پھر فرمایا: ہیں۔“ وو (کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 91،90) درمیانی زمانہ کے صلحائے امت محمد یہ بھی باوجود طوفانِ بدعات کے ایک دریائے عظیم کی طرح (تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 226) یہ وہ تعلیم اور عقیدہ ہے جس پر حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ عمل پیرا تھے اور اسی پر اپنی جماعت کو کار بند فرمایا۔وہ نہ کسی نبی کی تحقیر گوارا کرتے تھے اور نہ ہی اسلام کی بزرگ اور مقدس شخصیات کی ، یہی طریق ہے جس پر آپ کی جماعت بھی بڑے التزام کے ساتھ عمل کرتی ہے۔اس کے خلاف جو شخص جماعت احمدیہ پر یا بانی جماعت احمدیہ پر اتہام باندھتا ہے وہ ثابت شدہ جھوٹا ہے۔(2) توہین عیسیٰ علیہ السلام کا الزام را شد علی اور اس کے پیر سید عبد الحفیظ نے ” قادیانی اخلاق“ کے عنوان کے تحت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر حضرت عیسی علیہ السلام کو ان کے مقام سے گرانے کا الزام لگایا ہے چنانچہ وہ لکھتے ہیں کہ آپ نے عیسی علیہ السلام کے بارہ میں یہ لکھا ہے کہ کرنے والا۔“ مسیح کا چال چلن کیا تھا۔ایک کھاؤ پیو یا شرابی ، نہ زاہد نہ عابد، نہ حق کا پرستار متکبر ،خود بین ،خدائی کا دعویٰ (مکتوبات احمد یہ جلد 3) ہاں آپ کو ( عیسی علیہ السلام) کو گالیاں دینے اور بدزبانی کرنے کی اکثر عادت تھی۔ادنی ادنی باتوں میں اکثر غصہ آ جاتا۔اپنے نفس کو جذبات سے روک نہیں سکتے تھے۔“ انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 289 حاشیہ) دوسری فرار کی راہ:۔عیسائیوں نے بہت سے معجزات آپ کے لکھے ہیں مگر حق یہ ہے کہ آپ سے کوئی معجزہ نہیں ہوا۔“ انجام آتھم روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 290 حاشیہ ) ی معجزہ ( پرندے بنا کر اڑا ناجیسا کہ قرآن پاک میں لکھا ہے ) صرف ایک کھیل کی قسم میں سے تھا۔“