شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 324 of 670

شیطان کے چیلے — Page 324

322 (1) ہے۔انبیاء ،صحابہ ،علماء اور بزرگان دین کی تحقیر کے الزام کا جواب راشد علی اور اس کے پیر نے اپنی ” بے لگام کتاب“ میں ” قادیانی اخلاق“ کے عنوان کے تحت لکھا یہ صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ علماء تو علماء بزرگان دین، حتی کہ انبیائے کرام، صحابہ کرام تک مرزا صاحب کی اس دریدہ دہنی کا شکار ہو چکے ہیں۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا اسلام کی ہر مقدس شخصیت کی تحقیر کرنے اور ان کی ہستی کو گرانے میں مرزا غلام احمد قادیانی کو ایک خاص قسم کی لذت محسوس ہوتی تھی۔فہرست بڑی طویل ہے۔یہاں پر صرف چند حوالوں پر اکتفا کیا جا رہا ہے۔" اپنے اس بیان کی تائید میں، انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات میں سے چند اقتباسات پیش کئے ہیں۔ان کو عند الجواب الگ الگ زیر بحث لایا جائے گا اور معترضین کے جھوٹ کی نقاب کشائی کی جائے گی۔انشاء اللہ ظاہر ہے کہ اپنی مفتریانہ اور شیطانی چالوں سے راشد علی اور اس کا پیر عامۃ الناس میں اشتعال پھیلانا چاہتے ہیں۔کیونکہ یہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر انبیا علیہم السلام کی تو ہین وتحقیر کا الزام سراسر جھوٹا اور مبنی بر افتراء ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو فرماتے ہیں: پاک ہیں پیمبر، اک دوسرے سے بہتر نیز فرمایا: لیک از خدائے برتر خیر الورثی یہی ہے ( در مشین۔صفحہ 83 مطبوعہ اسلام انٹرنیشنل پبلیکیشنز لمیٹڈ لندن 1996ء)