شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 274 of 670

شیطان کے چیلے — Page 274

273 منتسخة منه فشتان بينه وبين احد من الامة “ الخير الكثير صفحه 72 مطبوعہ مدینہ پریس بجنور ) یعنی امت محمدیہ میں آنے والے مسیح کا حق یہ ہے کہ اس میں سید المرسلین آنحضرت ﷺ کے انوار کا انعکاس ہو۔عوام کا خیال ہے کہ میچ جب زمین کی طرف نازل ہوگا تو وہ صرف ایک امتی ہوگا۔ایسا ہرگز نہیں بلکہ وہ تو اسم جامع محمدی کی پوری تشریح ہو گا اور اس کا دوسرا نسخہ ہوگا۔پس اس میں اور ایک عام امتی کے درمیان بہت بڑا فرق ہے۔اس عبارت میں حضرت شاہ صاحب نے آنے والے مسیح کو آنحضرت ﷺ کے انوار کا پورا عکس اور آپ کا کامل ظل و بروز قرار دیا ہے۔(2) حضرت امام عبدالرزاق قاشانی رحمتہ اللہ علیہ کی شرح فصوص الحکم میں لکھا ہے: وسلم 66۔الله عليه " المهدى الذى يجئى فى اخر الزمان۔۔۔۔۔بـاطـنـه بـاطـن محمد صلی ( شرح فصوص الحکم۔مطبوعہ مصرصفحہ 52) یعنی آخری زمانے میں آنے والے مہدی۔۔۔۔۔۔کا باطن محمد رسول اللہ ﷺ کا باطن ہے۔یہ قول انہوں نے سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا درج کیا ہے۔اس میں بھی انہوں نے امام مہدی کے باطن کو آنحضرت ﷺ کا باطن قرار دے کر انہیں آپ کا عکس اور ظل و بروز ہی قرار دیا ہے۔(3) شیخ محمد اکرم صابری صاحب لکھتے ہیں: صلى الله محمد بود که بصورت آدم در مبداء ظهور نمود یعنی بطور بروز در ابتداء آدم، روحانیت محمد مصطفی علی در آدم متجلی شد۔وہم او باشد که در آخر بصورت خاتم ظاہر گردد یعنی در خاتم الولایت که مهدی است نیز روحانیت محمد علی بروز و ظهور خواهد کرد و تصرفها خواهد نمود (اقتباس الانوار۔صفحہ 52 مولفہ شیخ محمد اکرم صابری۔مطبعہ اسلامیہ لاہور ) - یعنی وہ محمد ﷺ ہی تھے جنہوں نے آدم کی صورت میں دنیا کی ابتدا میں ظہور فرمایا۔اور ابتدائے عالم میں محد مصطفی ﷺ کی روحانیت بروز کے طور پر حضرت آدم میں ظاہر ہوئی اورمحمد ﷺ ہی ہوں گے جو آخری زمانہ میں خاتم الولایت امام مہدی کی شکل میں ظاہر ہوں گے یعنی محمد مصطفی ﷺ کی روحانیت مہدی میں بروز اور ظہور کرے گی۔پس یہاں بھی امام مہدی کو آنحضرت ﷺ کا بروز قرار دیا گیا ہے۔