شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 260 of 670

شیطان کے چیلے — Page 260

259 سب ہم نے اس سے پایا شاہد ہے تو خدایا وہ جس نے حق دکھایا وہ مہ لقا یہی ہے فرمایا: وو ( قادیان کے آریہ اور ہم۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 465) خداوند کریم نے اس رسول مقبول کی متابعت اور محبت کی برکت سے اور اپنے پاک کلام کی پیروی کی تاثیر سے اس خاکسار کو اپنے مخاطبات سے خاص کیا ہے اور علوم لدنیہ سے سرفراز فرمایا ہے اور بہت سے اسرار مخفیہ سے اطلاع بخشی ہے اور بہت سے حقائق اور معارف سے اس ناچیز کے سینہ کو پُر کر دیا ہے اور بار ہا بتلا رہا ہے کہ یہ سب عطیات اور عنایات اور یہ سب تفضلات اور احسانات اور یہ سب تلطفات اور توجہات اور یہ سب انعامات اور تائیدات اور یہ سب مکالمات اور مخاطبات بیمن متابعت ومحبت حضرت خاتم الانبیاء ہر اور فرمایا: وو جمال ہمنشیں در من اثر کرد وگرنہ من ہماں خاکم کہ ہستم ( براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 263 264 حاشیہ نمبر 11) سو میں نے خدا کے فضل سے نہ اپنے کسی ہنر سے اس نعمت سے کامل حصہ پایا ہے جو مجھ سے پہلے نبیوں اور رسولوں اور خدا کے برگزیدوں کو دی گئی تھی اور میرے لئے اس نعمت کا پا نا ممکن نہ تھا اگر میں اپنے سید و مولیٰ فخر الانبیاء اور خیر الوریٰ حضرت محمد مصطفی عملے کی راہوں کی پیروی نہ کرتا۔سو میں نے جو کچھ پایا اس پیروی سے پایا اور میں اپنے بچے اور کامل علم سے جانتا ہوں کہ کوئی انسان بجز پیروی اس نبی ﷺ ، خدا تک نہیں پہنچے سکتا اور نہ معرفتِ کاملہ کا حصہ پاسکتا ہے۔“ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد نمبر 22 صفحہ 64) نیز فرمایا: ایس چشمه روال که روان که بخلق خدا دہم یک قطره قطره ز بحرِ کمال محمد است