شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 238 of 670

شیطان کے چیلے — Page 238

237 اسلام میں بے نظیر کتاب ثابت ہوئی جس کے مقابلہ سے تمام منکرین اسلام عاجز آ گئے اور اسلام کو فتح عظیم حاصل ہوئی۔(ii) راشد علی اور اس کے پیر نے اس نشان نمائی پر بھی اعتراض کیا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسلام کی حقانیت کے ثبوت کیلئے ملکہ وکٹوریہ کو پیش کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد وحیدا شاعت توحید الہی اور تبلیغ پیغامِ خداوندی تھا۔اس لئے آپ نے ملکہ وکٹوریہ کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریب پر بھی جو ماہ جون 1891ء میں بڑی دھوم دھام سے منائی جانے والی تھی۔تبلیغ اسلام کا پہلو نکال لیا اور تحفہ قیصریہ" کے نام سے ایک رسالہ 25 مئی 1897 ء کو شائع فرمایا۔اس رسالہ میں جو بلی کی تقریب پر مبارکباد کے علاوہ نہایت لطیف پر امیہ اور حکیمانہ انداز میں آنحضرت ﷺ اور اسلام کی صداقت کا اظہار اور ان اصولوں کا ذکر فرمایا جو امن عالم اور عالمگیر اخوت کی بنیاد بن سکتے ہیں۔آپ نے اسلامی تعلیم کا خلاصہ بیان کر کے ملکہ معظمہ کولندن میں ایک جلسئہ مذاہب منعقد کرانے کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ اس سے انگلستان کے باشندوں کو اسلام کے متعلق صحیح معلومات حاصل ہوں گی۔پھر آپ نے عیسائیوں کے اس عقیدہ کی کہ مسیح صلیب پر مرکر ان کے لئے ملعون ہوا‘شناعت وقباحت ظاہر کی اور آپ نے ملکہ معظمہ کو یہ بتا کر کہ پیلاطوس نے یہودیوں کے رعب سے ایک مجرم قیدی کو تو چھوڑ دیا اور یسوع کو جو بے گناہ تھا نہ چھوڑا، درخواست کی کہ اے ملکہ! اس شصت سالہ جوبلی کے وقت جو خوشی کا وقت ہے تو یسوع کو چھوڑنے کے لئے کوشش کر۔اور یسوع مسیح کی عزت کو اس لعنت کے داغ سے جو اس پر لگایا جاتا ہے اپنی مردانہ ہمت سے پاک کر کے دکھلا۔آپ نے اپنے دعوی کی صداقت میں ملکہ موصوفہ کو نشان دکھانے کا وعدہ کیا۔بشرطیکہ نشان دیکھنے کے بعد آپ کا پیغام قبول کر لیا جائے اور نشان ظاہر نہ ہونے کی صورت میں اپنا پھانسی دے دیا جانا قبول کر لیا اور فرمایا اگر کوئی نشان ظاہر نہ ہو اور میں جھوٹا نکلوں تو میں اس سزا پر راضی ہوں کہ حضور ملکہ معظمہ کے پایہ تخت