شیطان کے چیلے — Page 237
236 والوں پر بھی مشتبہ ہو رہی تھی اور کئی ان میں سے عیسائیت کی آغوش میں بھی گر رہے تھے ، آپ نے براہین احمد یہ کتاب لکھی۔جس میں آپ نے قرآن مجید کا کلام الہی اور مکمل کتاب اور بے نظیر ہونا اور آنحضرت کا اپنے دعوی نبوت ورسالت میں صادق ہونا، نا قابل تردید دلائل سے ثابت کیا اور ان دلائل کے مقابل پر کسی دشمن اسلام کے ایسے دلائل کے ثلث یار بع یا شمس پیش کرنے والے کے لئے دس ہزار روپیہ کا انعام مقرر کیا اور ہر مخالف اسلام کو مقابلہ کی کھلی کھلی دعوت دی۔اس کتاب سے مسلمانوں کے حوصلے بڑھ گئے۔چنانچہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے جو سردار اہل حدیث تھے اس کتاب کا خلاصہ مطالب لکھنے کے بعد اپنی رائے ان الفاظ میں ظاہر کی۔” اب ہم اپنی رائے نہایت مختصر اور بے مبالغہ الفاظ میں ظاہر کرتے ہیں۔ہماری رائے میں یہ کتاب اس زمانہ میں موجودہ حالت کی نظر سے ایسی کتاب ہے جس کی نظیر آج تک اسلام میں شائع نہیں ہوئی۔اور آئندہ کی خبر نہیں لعل الله يحدث بعد ذلک امراً۔اور اس کا مولف بھی اسلام کی مالی و جانی و قلمی و لسانی و حالی و قالی نصرت میں ایسا ثابت قدم نکلا ہے جس کی نظیر پہلے مسلمانوں میں بہت ہی کم پائی گئی ہے۔ہمارے ان الفاظ کوکوئی ایشیائی مبالغہ سمجھے تو ہم کو کم سے کم ایک ایسی کتاب بتادے جس میں جملہ فرقہائے مخالفین اسلام خصوصاً فرقہ آریہ و برہم سماج سے اس زور شور سے مقابلہ پایا جاتا ہو۔اور دو چار ایسے اشخاص انصار اسلام کی نشان دہی کرے جنہوں نے اسلام کی نصرت مالی و جانی و قلمی و لسانی کے علاوہ حالی نصرت کا بیڑا اٹھا لیا ہو۔اور مخالفین اسلام و منکرین الہام کے مقابلہ میں مردانہ تحدی کے ساتھ یہ دعویٰ کیا ہو کہ جس کو وجود الہام میں شک ہو وہ ہمارے پاس آ کر اس کا تجربہ و مشاہدہ کرلے اور اس تجربہ و مشاہدہ کا اقوام غیر کو مزہ بھی چکھا دیا ہو۔“ (اشاعۃ السنہ جلد 7 صفحہ 196 - مطبع ریاض ہند امرتسر ) 'براہین احمدیہ وہ عظیم الشان کتاب ہے جو اپنے زمانہ کی ضرورت کے لحاظ سے اثبات صداقتِ