شیطان کے چیلے — Page 225
224 قطار در قطار ایک ریل کی صورت میں مدینہ سے مکہ اور مکہ سے مدینہ آتے جاتے دکھائی دیتے ہیں۔وو (6) منظور محمد کے ہاں بیٹا را شد علی اپنی ” بے لگام کتاب“ میں لکھتا ہے۔" مرزا غلام احمد قادیانی صاحب کو اللہ تعالیٰ نے 19 جون 1906ء میں ان کے ایک عقیدتمند میاں منظور محمد صاحب کے اس بیٹے کے نام بذریعہ الہام بتائے جو بطور نشان پیدا ہو گا۔وہ نام یہ تھے۔1- كلمة العزیز 2 کلمتہ اللہ خان - 3 - وارڈ۔4۔بشیر الدولہ - 5- شادی خان - 6 - عالم کباب - 7 - ناصر الدین۔8۔فاتح الدین -9-هذا يوم مبارک مگر اللہ تعالیٰ کومرزا صاحب کی یہ پیشنگوئی پوری کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔چنانچہ اس ” بطور نشان لڑکے کے بجائے لڑکی پیدا ہوئی جو کچھ ہی دنوں بعد مر گئی۔یہی نہیں بلکہ کچھ عرصے بعد ان خاتون کا ہی انتقال ہو گیا تا کہ نہ رہے بانس نہ بجے (تذکرہ:۔مجموعہ الہامات مرز اصفحہ 646 ، 647 ، 656 طبع سوم ) بانسری !! وو "(656۔647 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس پیشگوئی کے بارہ میں تذکرہ کی اصل عبارت یہ ہے: دیکھا کہ منظور محمد صاحب کے ہاں لڑکا پیدا ہوا ہے اور دریافت کرتے ہیں کہ اس لڑکے کا کیا نام رکھا جائے تب خواب سے حالت الہام کی طرف چلی گئی اور یہ معلوم ہوا بشیر الدولہ۔آپ نے فرمایا: کئی آدمیوں کے واسطے دعا کی جاتی ہے معلوم نہیں کہ منظور محمد کے لفظ سے کس کی طرف اشارہ ہے۔ممکن ہے کہ بشیر الدولہ کے لفظ سے یہ مراد ہو کہ ایسا لڑکا میاں منظور محمد کے پیدا ہو گا جس کا پیدا ہونا موجب خوشحالی اور دولتمندی ہو جائے اور یہ بھی قرین قیاس ہے کہ وہ لڑکا خودا قبال مند اور صاحب دولت ہو لیکن ہم نہیں کہہ سکتے کہ کب اور کس وقت یہ لڑکا پیدا ہو گا۔خدا نے کوئی وقت ظاہر نہیں فرمایا ممکن ہے کہ جلد ہو یا خدا اس میں کئی برس کی تاخیر ڈال دے۔“ ( تذکر صفحہ 598 مطبوعہ 1969ء الشركة الاسلامیہ ربوہ ) اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے صاف اور غیر مبہم الفاظ میں بیان فرمایا ہے کہ ” معلوم نہیں منظور محمد سے کس کی طرف اشارہ ہے۔“