شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 205 of 670

شیطان کے چیلے — Page 205

204 دو پیشگوئی کا تجزیہ اس پیشگوئی کا اگر تجزیہ کیا جائے تو عملاً اس کے پانچ حصے ہیں۔جن میں سے پہلے تین حصے لفظاً پورے ہوئے اور وعیدی پیشگوئی ہونے کی وجہ سے باقی دو حصے مرزا سلطان کی تو بہ اور رجوع الی اللہ سے ٹل گئے۔کیونکہ وعیدی پیشگوئیوں کے بارہ میں سنت اللہ یہ ہے کہ وہ تو بہ کی شرط کے ساتھ مشروط ہوتی ہیں۔لہذا پیشگوئیوں کے اصول اور ان کے بارہ میں سنت اللہ کی رو سے نفس پیشگوئی پر کوئی اعتراض وارد نہیں ہوسکتا۔پیشگوئی کے یہ پانچ حصے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ” آئینہ کمالات اسلام“ اور شہادۃ القرآن سے ماخوذ ہیں ، درج ذیل ہیں۔حصہ اول:۔اگر مرزا احمد بیگ اپنی بڑی لڑکی کا نکاح حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے نہ کرے گا تو پھر وہ اس وقت تک زندہ رہے گا کہ اپنی اس لڑکی کا نکاح کسی دوسری جگہ کرے۔حصہ دوم :۔نکاح تک وہ لڑکی بھی زندہ رہے گی۔حصہ سوم :۔دوسری جگہ نکاح کرنے کے بعد مرزا احمد بیگ تین سال کے اندر بلکہ بہت جلد ہلاک ہو جائے گا۔حصہ چہارم :۔دوسری جگہ نکاح کے بعد اس لڑکی کا خاوند اڑ ہائی سال کے اندر ہلاک ہو جائے گا۔(بشرطیکہ وہ تو بہ اور رجوع الی اللہ نہ کرے کیونکہ وعیدی پیشگوئی لازما مشروط بعدم تو بہ ہوتی ہے۔) حصہ پنجم :۔خاوند کی ہلاکت کے بعد وہ لڑکی بیوہ ہوگی۔اور بیوہ ہونے کے بعد حضرت اقدس کے نکاح میں آئے گی۔یعنی پیشگوئی کا یہ آخری حصہ اس لڑکی کے خاوند کی موت سے مشروط تھا۔نشان اوّل:۔پیشگوئی کا پہلا حصہ بطور نشان اوّل پورا ہو گیا۔اگر محمدی بیگم کا باپ اس کا نکاح کرنے سے پہلے وفات پا جاتا تو پیشگوئی کا حصہ اوّل پورا نہ ہوتا مگر یہ صفائی کے ساتھ پورا ہوا۔کیونکہ پیشگوئی یہ تھی کہ ” تم نکاح کے بعد تین سال کے اندر مر جاؤ گے بلکہ تمہاری موت قریب ہے۔“ نشان دوم :۔پیشگوئی کے دوسرے حصہ کے مطابق لڑکی نکاح تک زندہ رہ کر نشان بنی۔اگر وہ نکاح سے پہلے مرجاتی تو پیشگوئی کا دوسرا حصہ بھی پورا نہ ہوتا۔مگر یہ حصہ بھی نہایت صفائی کے ساتھ پورا ہوا۔