شیطان کے چیلے — Page 204
203 الله یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کی ہستی سے انکار کیا ، نبی کریم ﷺ اور قرآن پاک کی ہتک کی اور اشتہار دے دیا کہ ہمیں کوئی نشان دکھایا جائے تو اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ کے مامور کے ذریعہ پیشگوئی فرمائی۔اس پیشگوئی کے مطابق میرے نانا جان مرزا احمد بیگ صاحب ہلاک ہو گئے اور باقی خاندان ڈر کر اصلاح کی طرف متوجہ ہو گیا۔جس کا نا قابلِ تردید ثبوت یہ ہے کہ اکثر نے احمدیت قبول کر لی۔تو اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت غفور الرحیم کے ماتحت قہر کو رحم میں بدل دیا۔میں پھر زور دار الفاظ میں اعلان کرتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ پیشگوئی پوری ہوگئی۔میں ان لوگوں سے جن کو احمدیت قبول کرنے میں یہ پیشگوئی حائل ہے عرض کرتا ہوں کہ وہ مسیح الزمان“ پر ایمان لے آئیں۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں، یہ وہی مسیح موعود ہیں جن کی نسبت نبی کریم ﷺ نے پیشگوئی فرمائی تھی اور ان کا انکار نبی کریم ﷺ کا انکار ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا درست فرمایا ہے: صدق سے میری طرف آؤ اسی میں خیر ہے ہیں درندے ہر طرف میں عافیت کا ہوں حصار اک زماں کے بعد اب آئی ہے یہ ٹھنڈی ہوا پھر خدا جانے کہ کب آویں یہ دن اور یہ بہار خاکسار مرزا محمد الحق بیگ پٹی ضلع لاہور حال وارد چک 2165 بی۔66 ( مطبوعہ۔الفضل 26 فروری 1932 صفحہ 9) الغرض یہ پیشگوئی وعیدی پیشگوئیوں کے اصولوں کے عین مطابق ، خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی تفصیلات کے ساتھ پوری ہوئی۔نیز اس کی اصل غرض بھی پوری ہوئی یعنی اس خاندان کی اصلاح ہوئی اور وہ اللہ تعالی کی طرف لوٹ آئے۔ایک ہی فرد کی ہلاکت سے باقی سارے خاندان نے عبرت حاصل کی۔ان میں سے بعض نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں عجز و نیاز سے خط بھی لکھے اور دعا کی درخواست کی۔ان خطوط کا ذکر آپ نے اپنی کتاب حقیقۃ الوحی (روحانی خزائن۔جلد 2 صفحہ 195) میں کیا ہے۔