شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 192 of 670

شیطان کے چیلے — Page 192

191 میں راشد علی لکھتا ہے۔ذیل میں چند معروف پیشگوئیاں تحریر کر رہا ہوں۔آپ بھی جانتے ہیں کہ یہ وہ پیش گوئیاں ( ہیں ) جن کے بارہ میں مرزا صاحب نے بڑی شد ومد سے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ اللہ کا فیصلہ اٹل ہے اور وحی الہی کے مطابق یہ پیشنگوئیاں ضرور پوری ہوں گی مگر افسوس کہ ایسا نہ ہوا۔جد محمدی بیگم سے شادی کی پیشنگوئی۔( آئینہ کمالات اسلام ) آتھم کی موت سے متعلق پیشنگوئی۔( جنگ مقدس) دو عورتوں ( بیوہ اور باکرہ) سے شادی کا الہام۔( تریاق القلوب) حمد اپنے مرید منظور احمد کے گھر لڑکا پیدا ہونے کی پیشگوئی جو کہ خدا کا نشان ہوگا۔( ریویو مارچ 1906ء ص 122 ) مگر لڑکا تو نہ پیدا ہوالٹر کی پیدا ہوئی وہ بھی مرگئی۔پھر پیشتر اس کے کہ مرزا صاحب کوئی تاویل پیش کرتے خاتون بھی انتقال کر گئیں۔مکہ اور مدینہ میں مرنے کی پیشگی کی اطلاع۔( تذکرہ مجموعہ الہامات مرزا 5911) مکہ اور مدینہ کے درمیان ریل گاڑی کی پیشگوئی۔(روحانی خزائن جلد 17 ص195) یہ چند نمونے ہیں ورنہ جھوٹی پیشگوئیوں کی ایک طویل فہرست ہے۔“ الفتوی نمبر 23۔جنوری 2000 جو پیشگوئیاں راشد علی نے اپنی تکذیب کی دلیل کے طور پر پیش کی ہیں ان میں سے تین وہ ہیں جن پر اعتراض کا جواب قبل ازیں کتاب Three in One میں تفصیل سے دیا جا چکا ہے۔وہاں بدلائل یہ واضح کیا گیا ہے کہ ان پیشگوئیوں کی نوعیت کیا تھی اور ثابت کیا جا چکا ہے کہ وہ پیشگوئیاں خدا تعالیٰ کی منشاء کے مطابق پوری ہوئیں۔اور ان کی تکذیب کرنے والے قطعی جھوٹے ہیں۔ان جوابات کا علمی رڈ چونکہ ناممکن تھا اس لئے انہوں نے وہی اعتراض دوبارہ پیش کئے ہیں۔لہذا دوسری پیشگوئیوں پر اعتراض کے جواب کے ساتھ ان کے جوابات یہاں بھی پیش کئے جار ہے تا کہ ایک بار پھر یہ معترض جھوٹے ثابت ہوں۔(1) محمدی بیگم سے شادی کی پیشنگوئی محمدی بیگم والی پیشگوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک عظیم الشان پیشگوئی تھی جو اپنی تمام