شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 179 of 670

شیطان کے چیلے — Page 179

178 فرما دل سید کونین مصطفی عیسی مسیح جنگوں کا کر دے گا التوا صلح کو وہ ساتھ لائے گا جب آئے گا تو صلح کو جنگوں کے سلسلہ کو وہ یکسر مٹائے گا ( ضمیمہ تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد 17 ص78،77) صاف ظاہر ہے کہ اس نظم میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس زمانہ میں دین کے لئے صرف جنگ اور قتال کو ممنوع قرار دیا ہے اور اس کی وجہ یہ بیان فرمائی ہے کہ رسول اللہ علیہ کی مسیح موعود کے لئے یہ واضح پیشگوئی ہے کہ يضع الحرب “ وو ( بخاری کتاب الانبیاء باب نزول عیسی بن مریم) یعنی مسیح موعود جنگ اور لڑائی کو اٹھا دے گا یعنی مذہبی جنگوں کا خاتمہ کر دے گا۔اس پیشگوئی کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے صرف مذہبی جنگوں کو ممنوع قرار دیا جو دین کا نام لے کر لڑی جائیں۔اپنے اس فیصلہ کی بنیاد آپ نے حدیث نبوی کو بنایا ہے جو سیح موعود کے ظہور کی بیشتر علامتوں کو کھول کر بیان کرتی ہے۔پس راشد علی کا حملہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر نہیں در حقیقت حدیث نبوی "پر ہے۔کیونکہ ایسی لڑائیوں کی ممانعت کا حکم حدیث نبوی میں دیا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فی ذاتہ جہاد کو ہرگز ممنوع قرار نہیں دیا بلکہ اس کے وسیع تر معنوں کے پیش نظر اسے ہر وقت جاری قرار دیا ہے۔اور آپ نے خود جہاد کو مزید زور اور سرعت کے ساتھ شروع فرمایا۔اس سلسلہ میں مفصل جواب ” حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور انگریز کے باب میں ملاحظہ فرمائیں۔