شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 123 of 670

شیطان کے چیلے — Page 123

122 ترجمہ :۔اور اس دعوت میں ہمارا اول مخاطب اور اس معرکہ میں ہمارا اول مدعو پادری عمادالدین ہے کیونکہ وہ قرآن شریف کی فصاحت اور بلاغت سے انکاری ہے اور اپنی ہر ایک کتاب میں بے حیائی دکھلاتا ہے اور کہتا ہے کہ میں ایک عالم بزرگ ہوں اور قرآن فصیح نہیں ہے بلکہ صحیح بھی نہیں ہے اور میں اس میں کوئی بلاغت نہیں دیکھتا اور نہ فصاحت جیسا کہ خیال کیا گیا ہے۔اور کہتا ہے کہ میں عنقریب تفسیر شائع کروں گا اور ایسی ہی اور باتیں ہم اس کی سنتے ہیں اور وہ کمال عربی دانی کا دعویٰ کرتا ہے اور آنحضرت کو باعث بے شرمی اور دروغگوئی کے گالیاں نکالتا ہے اور قرآن شریف کی فصاحت کے ایسے دعویٰ اور غرور سے عیب جوئی کرتا ہے کہ گویاوہ امرء القیس کا چھایا خالہ زاد بھائی ہے اور اپنا نام مولوی رکھتا ہے اور متکبروں کی طرح چلتا ہے۔صلى الله علوسام ثم بعد ذلك نـخـاطـب كل متنصر ملقب بالمولوي الذي كتبنا اسمه في الها مش حمل وندعوا كلهم للمقابلة ولهم خمسة آلاف انعاما منا اذا اتوا بكتاب كمثل هذا الكتاب كما كتبنا من قبل فى هذا الباب والمهلة منا ثلاثة اشهر للمعارضين فان لم يبارزوا 66 ولن يبارزوا فاعلموا انهم كانوا من الكاذبين “ ترجمہ :۔پھر اس کے بعد ہم ہر ایک کرشٹان کو جو اپنے تئیں مولوی کے نام سے موسوم کرتا ہے مخاطب کرتے ہیں اور ان سب کے نام ہم نے حاشیہ میں لکھ دیئے ہیں اور ہم ان سب کو مقابلہ کے لئے بلاتے ہیں اگر وہ ایسی کتاب بنادیں تو ہماری طرف سے ان کو پانچ ہزار روپیہ انعام ہے جیسا کہ ہم پہلے لکھ چکے ہیں اور بالمقابل کتاب تالیف کر نیوالوں کے لئے ہماری طرف سے تین مہینہ مہلت ہے اور اگر مقابل پر نہ آویں اور ہرگز نہ آویں گے پس یقیناً جانو کہ وہ جھوٹے ہیں۔واعلموا ان هذا الانعام فى صورة اذا اتوا برسالة كمثل رسالتنا وعجالة كمثل عجالتنا واثبتوا انفسهم كمماثلين ومشابهين - واما اذا ابو و ولوا الدبر كالثعالب وما استطاعوا على هذه المطالب وما تركوا عادة توهين القرآن وما امتنعوا من قدح كتاب مولوی کرم الدین، مولوی نظام دین ، مولوی الهی بخش ، مولوی حمید اللہ خان ، مولوی نور الدین ، مولوی سید علی مولوی عبداللہ بیگ ، مولوی حسام الدین بمبئی ، مولوی حسام الدین ، مولوی نظام الدین ، مولوی قاضی صفدر علی ، مولوی عبد الرحمن، مولوی حسن علی وغیرہ وغیرہ۔منہ