شیطان کے چیلے — Page 120
119 یہ بھی تو ہیں نشاں جو نمودار ہو گئے ii ہزار لعنت در شین - صفحہ 123 مطبوعہ 1996ء) جہاں تک کتاب ” نور الحق میں ہزار لعنت کا تعلق ہے جس کا ذکر راشد علی نے بڑے غیظ وغضب کے اظہار کے ساتھ کیا ہے تو یہ اس کو علم ہے کہ جن پر یہ ہزار لعنت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ڈالی تھی، ان لوگوں کا جرم کیا تھا اور اسے یہ بھی معلوم ہے کہ وہ یقیناً ملعون تھے۔اس کے باوجود کہ وہ جانتا ہے کہ ان لوگوں نے نہ صرف قرآن کریم کی تکذیب کی تھی بلکہ وہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کو گالیاں بھی دینے والے تھے۔اس وجہ سے وہ لاکھوں لعنتوں کے مستحق تھے مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے محض نمونہ کے طور پر ہزار لعنت ہی کے ذکر پر ان کا معاملہ قارئین پر چھوڑ دیا تا کہ وہ ان کی حرکتوں کی تفصیل پڑھ کر خود باقی لعنتیں بھیجیں۔مکذبین قرآن و شاتمین رسول پر راشد علی چاہتا ہے تو بے شک دعا ئیں بھیجے۔مگر ایسے لوگوں پر اس کا تلملانا بہر حال معنی خیز ہے۔راشد علی کے اس اعتراض کا باقی تفصیلی جواب آئندہ صفات میں گستاخان رسول پر لعنت اور راشد علی کی غیرت کے باب میں پیش کیا گیا ہے۔