شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 106 of 670

شیطان کے چیلے — Page 106

105 ย تعالیٰ سے پائے، ایک یہ بھی ہے کہ حضرت خواجہ غلام فرید چاچڑاں شریف والے حضرت مولوی حکیم نور الدین خلیفتہ اسیح الاوّل کی ایک شہادت قلمبند کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں: قرآن شریف کے معانی کے رموز جو کچھ ہم لوگوں کو معلوم ہیں وہ عموماً صوفیاء کی کتابوں ہی سے ہیں۔خصوصاً فصوص الحکم اور فتوحات مکیہ شیخ اکبر حضرت محی الدین ابن عربی سے۔مگر قرآن شریف کے وہ اسرار اور معانی جو ہم نے حضرت مرزا صاحب سے سنے ہیں نہ پہلے کسی کتاب میں دیکھے ہیں اور نہ سوائے 66 حضرت مرزا صاحب کے کسی اور شخص سے سنے ہیں۔“ ( اشارات فریدی جلد سوم صفحه 43,42 مطبوعہ مفید عام پریس آگرہ بحوالہ حیاۃ نور صفحہ 204 مطبوعہ 1963) (2) وعدہ خلافی اور امانت میں خیانت راشد علی نے بڑی تعلی کے ساتھ عنوان باندھا ہے۔" مرز اغلام صاحب قادیانی اور وعدہ خلافی اور امانت میں خیانت اس کے تحت وہ لکھتا ہے۔1879ء میں مرزا صاحب نے اعلان فرمایا کہ وہ خدا کی طرف سے مامور کئے گئے ہیں کہ اسلام کی حقانیت ثابت کریں۔اس مقصد کے لئے وہ پچاس جلدوں میں براہین احمدیہ لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔چونکہ مرزا صاحب ایک غریب آدمی ہیں اس لئے مسلمان بھائیوں اور مخیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مرزا صاحب کی مالی اعانت کریں اور پیشگی کتاب کی قیمت ادا کر دیں تو جیسے جیسے چھپتی جائے گی ان کو روانہ کر دی جائے گی۔(مجموعہ اشتہارات جلد 1 صفحہ 18، 19) چاروں اطراف سے مسلمانوں نے پیسہ روانہ کرنا شروع کر دیا۔اگلے چار سالوں میں چار جلدیں شائع کرنے کے بعد مرزا صاحب کو چکر آنے لگے۔پچاس جلدوں کا مطلب تھا کہ بقایا عمر اب صرف کتاب لکھنے ، چھاپنے اور تقسیم کرنے میں ہی صرف ہوگی۔اکثر حضرات سے قیمت پیشگی وصول ہو چکی تھی گویا کہ کمائی کا دروازہ تو بند ہو گیا۔اب تو کتا بیں چھاپو اور تقسیم کرو۔چنانچہ چوتھی جلد کے بعد براہین احمدیہ کی تالیف اور چھپائی کا سلسلہ موقوف کر دیا گیا۔پیشگی خریداروں کے بے پناہ احتجاجات کے باوجود اگلے 23 سال میں مرزا صاحب نے 80 دیگر کتا ہیں لکھ کر فروخت کیں۔براہین احمدیہ کی پانچویں جلد بالآخر 23 سال بعد شائع کی گئی ( ملاحظہ فرمائیے روحانی خزائن جو مرزا صاحب کی ان کم و بیش 80 کتابوں کا مجموعہ ہے