شیطان کے چیلے — Page 395
393 (1) انگریزوں کی پشت پناہی اور کرم نوازیاں را شد علی اور اس کے پیر نے اپنی ” بے لگام کتاب“ میں مزید خرافات یہ بھی لکھی ہیں۔جماعت احمدیہ اور دیگر مسلمان :۔انگریزوں کی پشت پناہی اور کرم نوازیوں سے بالاخر مرزا صاحب ایک نئی امت تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔1891ء میں انہوں نے جماعت احمدیہ کے نام سے اپنی اس امت کو انگریز سرکار میں رجسٹر کرایا۔صرف وہ اور ان کے پیروکار مسلمان قرار پائے باقی تمام جہنمی و حرامی قرار دیئے گئے۔اسی طرح مرزا صاحب کا حکم تھا کہ ان کے ماننے والے نہ تو کسی غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھیں ، نہ ان سے شادی کریں اور نہ غیر احمدی کی نماز جنازہ میں شریک ہوں۔یہی وجہ تھی کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی نماز جنازہ میں اس وقت کے وزیر خارجہ ظفر اللہ خان قادیانی شریک نہیں ہوا بلکہ غیر مسلم مندوبین کے ساتھ بیٹھا رہا۔جب اخبار والوں نے وجہ پوچھی تو کہا۔آپ چاہیں تو مجھے اسلامی ملک کا کافر وز یر سمجھ لیں یا کافر ملک کا مسلمان وزیر۔اس مختصر عبارت میں اس پیر خرافات اور مرید خرابات و واہیات نے جھوٹ میں ڈبوئے ہوئے کئی ایک تیر چلائے ہیں۔اب دیکھئے کہ ان میں سے ہر ایک تیر کس طرح انہی کی طرف لوٹتا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ انگریزوں کی پشت پناہی اور کرم نوازیوں سے بالاخر مرزا صاحب ایک نئی امت تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔“ -1 یہ راشد علی اور اس کے پیر کا صریح جھوٹ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ نہ انگریز کی کرم نوازیاں تھیں ، نہ اس کی پشت پناہی تھی اور نہ ہی آپ نے کوئی نئی امت تیار کی۔جیسا کہ گزشتہ اوراق میں تاریخی حقائق کی روشنی میں ثابت کیا جا چکا ہے کہ انگریزوں کی کرم نوازیاں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخالفین کے ساتھ تھیں۔خواہ ان میں عیسائی تھے یا مسلمان۔چنانچہ مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب کے بارہ میں مولوی مسعود عالم صاحب ندوی لکھتے ہیں: وو ہندوستان کی جماعت اہل حدیث۔۔۔۔۔کے سرکردہ مولوی محمد حسین بٹالوی۔۔۔۔۔۔نے سرکار