شادی کے مواقع پر بدرسوم اور بدعات سے اجتناب

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 25 of 30

شادی کے مواقع پر بدرسوم اور بدعات سے اجتناب — Page 25

25 دنیا وی لغویات سے بچیں آج کل کی برائیوں میں سے ایک برائی ٹی وی کے بعض پروگرام ہیں، انٹرنیٹ پر غلط قسم کے پروگرام ہیں، فلمیں ہیں۔اگر آپ نے اپنے بچوں کی نگرانی نہیں کی اور انہیں ان لغویات میں پڑا رہنے دیا تو پھر بڑے ہو کر یہ بچے آپ کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے۔۔۔اس لئے کبھی یہ نہ سمجھیں کہ معمولی سی غلطی پر بچے کو کچھ نہیں کہنا ، ٹال دینا ہے ، اس کی حمایت کرنی ہے۔ہر غلطی پر اس کو سمجھانا چاہئے۔آپ کے سپر دصرف آپ کے بچے نہیں ہیں، قوم کی امانت آپ کے سپرد ہے۔احمدیت کے مستقبل کے معمار آپ کے سپرد ہیں۔ان کی تربیت آپ نے کرنی ہے۔پس خاص طور پر اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے اس سے مدد مانگتے ہوئے اپنے عمل سے بھی اور سمجھاتے ہوئے بھی بچوں کی تربیت کریں اور پھر میں کہتا ہوں اپنی ذمہاری کو سمجھیں اور اپنے عہد بیعت کو جو آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کیا ہے اپنے آپ کو بھی دنیاوی لغویات سے پاک کریں۔۔۔۔۔۔اور اپنے بچوں کے لئے جنت کی ٹھنڈی ہواؤں کے سامان پیدا کر یں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اول صفحہ 372،371)