شادی بیاہ کے موقع پر بیٹی کو نصائح

by Other Authors

Page 6 of 6

شادی بیاہ کے موقع پر بیٹی کو نصائح — Page 6

11 آج کل کی تعلیم یافتہ لڑکیوں میں بہت ہے۔مریم صدیقہ ! صبح کی نماز کے بعد قرآن مجید کی تلاوت اگر ہمیشہ کرتی رہوگی تو تمہارے دل میں ایک نور پیدا ہوگا۔جس بی بی کو گھر کی صفائی ، پکانا، سینا اور خانہ داری آتی ہے وہ خاوند کو زیادہ خوش رکھ سکتی ہے بہ نسبت اُس کے جو کمی ناولیں یا قصے ہی پڑھتی رہتی ہے یا اپنے بناؤ سنگھار میں لگی رہتی ہے۔بے قراری کا اظہار ایک معیوب بات ہے صبر ایک اعلیٰ خلق۔خصوصاً عورتوں کے لئے اور بھوک، بیماری، درد اور اذیت پر صبر کرنا صدق ، تقویٰ اور ایمان کی علامت ہے۔“ مصباح جولائی 2004 صفحہ 15-16) نصائح محترم جمال احمد صاحب عرب (ماریشس) آپ نے اپنی بیٹی کو شادی کے موقع پر نصیحت فرمائی۔بیٹی جس خدا نے تمہیں پیدا کیا ہے اُس کو کبھی نہ بھولنا وہ بھی کبھی نہ بھولے گا۔کوئی نماز ضائع نہ ہونے دینا اور کوشش کرنا کہ تمہارا شوہر لو میری پیاری بچی تم کو خدا کو سونیا اس مہربان آقا اس با وفا کو سونیا کرنا خدا سے اُلفت رہنا تم اُس سے ڈر کر بس اُس کو یاد رکھنا تم اُس سے پیار رکھنا سوفار عشق اُس کا تم دل کے یاد رکھنا تم اُس سے چاہ رکھنا دلبر ہے وہ ہمارا مشکل کے وقت دونوں اُس نگاہ رکھنا بھی نمازی بن جائے اور روزانہ صبح نماز کے بعد قرآن کریم کی تلاوت الفت نہ اُس کی کم ہو رشتہ نہ اُس کا ٹوٹے بھی ضرور کرتی رہنا اور پھر خدا کے بعد اپنے خاوند کی پوری پوری اطاعت کرنا اور اپنی خوشی پر اُس کی خوشی مقدم کرنا۔اگر تم کو کوئی تکلیف چھٹ جائے خواہ کوئی دامن نہ اُس کا چھوٹے ہو تو بجائے ماں باپ کے پاس شکایت کرنے کے خدا کے آگے رونا اور اُس سے دعا مانگنا کیونکہ وہ دعا کرنے والوں کے لئے ماں باپ سے بہت زیادہ مہربان ہے۔(مصباح مارچ 2007 صفحہ 22) نام کتاب، شادی بیاہ کے موقع پر بیٹی کو نصائح۔ناشر، لجنہ اماءاللہ کراچی شمارہ 90 تعداد 1000 کمپوزنگ، خالد محمود اعوان۔پرنٹر ، وائی آئی پریس کلام محمودص 224