شادی بیاہ کے گیت

by Other Authors

Page 1 of 57

شادی بیاہ کے گیت — Page 1

1 ی در اتر کر دی اور گوردن پیروز حمد و ثناء اسی کو جو ذاتِ جاودانی ہمسر نہیں ہے اس کا کوئی نہ کوئی ثانی باقی وہی ہمیشہ غیر اس کے سب ہیں فانی غیروں سے دل لگانا جھوٹی ہے سب کہانی سب غیر ہیں وہی ہے اک دل کا یار جانی دل میں میرے یہی ہے سُبُحْنَ مَنْ يَّرَانِي اے قادر و توانا! آفات سے بچانا ہم تیرے در پہ آئے ہم نے ہے تجھ کو مانا غیروں سے دل غمنی ہے جب سے ہے تجھ کو جاتا یہ روز کر مبارک سُبْحَنَ مَنْ يَّرَانِـي کر ان کو نیک قسمت دے ان کو دین و دولت کر ان کی خود حفاظت ہوان پہ تیری رحمت دے رشد اور ہدایت اور عمر اور عزت یہ روز کر مبارک سُبُحْنَ مَنْ يَّرَانِي اہل وقار ہوویں فخر دیار ہوویں حق پر شار ہو دیں مولی کے یار ہوویں با برگ و بار ہوویں اک سے ہزار ہوویں یہ روز کر مبارک سُبْحْنَ مَنْ يَّرَانِـي