شادی بیاہ کے گیت

by Other Authors

Page 40 of 57

شادی بیاہ کے گیت — Page 40

66 99 (بھائی کی طرف سے ) اے میری پیاری بہنا خوشیوں کا پہنے گہنا سونیا تجھے خُدا کو ہر شر سے دور رہنا دیور سسر سے نند سے راضی خوشی رہنا ماں ساس کو سمجھنا ہر دُکھ خوشی سے سہنا اُس گھر کا ایک اک غم پھولوں ساتھ سمجھنا ہر بات کو سکوں سے سننا سکوں سے کہنا اے میری پیاری بہنا خوشیوں کا پہنے گہنا سونپا تجھے خُدا کو ہر شر سے دور رہنا کلمه نماز روزہ زیور تمھارا ہووے صدقہ زکوۃ وحسنِ کردار پاس ہووے خدمت کرو تو سب کی عزت کا پاس ہو وے ہے تم کو یہ نصیحت مولیٰ کی آس ہووے اے میری پیاری بہنا خوشیوں کا پہنے گہنا سونپا تجھے خُدا کو ہر شر - سے دور رہنا ہو تیرے گھر کی دولت عزت حیا شرافت " طاعت ہے سب سے بہتر طاعت میں سعادت" تم پر خُدا کی رحمت پیش آئے تم کو راحت بھر جائے گھر میں چاہت بن کر تمہاری عادت