شادی بیاہ کے گیت — Page 36
62 29 رو گے ماں بیٹی کا لیکھا کیا ساس بہو کا جھگڑا کیا برتن ٹکرائیں گے اپنا راگ سنائیں ایک کان سے ظاہر کر دوجے کان سے باہر کر ساس! تو اک دن دلہن تھی تیری ساس سے ان بن تھی اُس تاریخ کو مت دہرا گزرا وقت نہ واپس لا زریں وقت عبادت کا موقع ہے فراغت کا بیٹھ کے دال اور چاول چن کیا کہتی ڈھولک سُن ہے سُن سُن لو فار آل کی پیاری دُھن کیا کہتی ہے ڈھولک سُن ( مکرم ابن آدم صاحب )