شادی بیاہ کے گیت

by Other Authors

Page 24 of 57

شادی بیاہ کے گیت — Page 24

24 سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم انہیں آج اور کل کی فکر کیا ہو، ہو جائے جن کا سائیں وہی وقت کی نبض چلانے والا، رات اور دن کا سائیں وہی خالق ، مالک ، رازق سب کا، منعم اور نعیم سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم وہی چاند میں چپکے کرن کرن وہی سورج پیج سجائے وہی گلشن گلشن خوشبو بن کر کلی کلی مہکائے وہی رنگ و نور کا محور مصدر ، قادر اور کریم سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم وہی رکھوالا مرے خوابوں کا، وہی سوتے بھاگ جگائے میں ہوں مانگنے والا اُس در کا جہاں بن مانگے مل جائے کسی اور سے کیا میں سوال کروں مرا مولیٰ رب رحیم سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم ( مکرم رشید قیصرانی صاحب)