شادی بیاہ کے گیت — Page ii
پیش لفظ مجلس مشاورت 2009ء کی تجویز نمبر 1 بدرسوم سے اجتناب کے بارہ میں تھی۔اس سے متعلقہ جو سفارشات حضور انور نے منظور فرما ئیں ان میں سے سفارش نمبر 17 حسب ذیل تھی: احمدی شعراء شادی کے گیت لکھیں جو ہلکے پھلکے مزاح پر مشتمل ہوں نیز ایسے گیت بھی لکھیں جو لڑکی کے لئے نصائح پر مشتمل ہوں۔بزرگان کی شادی کے موقع پر نصائح کو منظوم کیا جا سکتا ہے۔دعائیہ کلام بھی ہو سکتا ہے۔اسی طرح لڑکے والوں کے لئے ڈھولکی پر گائے جانے والے گیت بھی لکھے جائیں۔( جو موجودہ لوک گیت اور فلمی گیتوں کا متبادل ہوں) اس کی تعمیل میں احمدی شعراء سے شادی بیاہ کے گیت لکھنے کی درخواست کی گئی۔ابتدائی طور پر جو کلام میتر ہوا پیش کیا جا رہا ہے۔آئندہ جو کلام ملتا رہے گا اس کو اگلے ایڈیشن میں شامل کر لیا جائے گا۔ایسے احباب و خواتین جن کو شعر گوئی کا ملکہ حاصل ہے ان سے التماس ہے کہ وہ اپنا گیت ، غزل، نظم یا ماہیا وغیرہ بھجوائیں ممنونیت کے جذبات سے سرشار آپ کے کلام کی منتظر رہے گی۔جزاکم اللہ احسن الجزاء