شادی بیاہ کے گیت

by Other Authors

Page 43 of 57

شادی بیاہ کے گیت — Page 43

69 69 ماں کی ممتا باپ کا سایہ اپنے پیار کے پر پھیلائے آج اجازت دیتے ہیں کہ پی بیٹی کو گھر لے جائے تو رکھے گی یاد خُدا کو ہر دم ہر لمحہ ہر پل تیرے گھر سے دور رہیں گے ہر غم ہر اک دُکھ کے سائے صحن چمن میں پھول کھلاؤ خوشیوں کی برکھا برساؤ جیسا سکھ اس گھر نے پایا وہ گھر ویسا ہی سکھ پائے پھولو پھلو نوروں نہلاؤ ہر دم پیار کے دیپ جلاؤ ساس سسر اور نندیں دیور خوش خوش تجھ کو لینے آئے جھل مل جھل مل چاند ستارے آنکھوں میں اور پلکوں پر چل رہی دلہنیا اوڑھ چتر یا سونے کر دے بام و در