شادی بیاہ کے گیت

by Other Authors

Page 38 of 57

شادی بیاہ کے گیت — Page 38

64 99 بن کے خوشبو نے گھر کو مہکاؤ نظم ہر طرف پھول چاہت کے بکھراؤ تم تم محبت کے اک بوستاں میں رہو راحتوں کے حسیں گلستاں میں رہو سدا عافیت کے مکاں میں رہو ہوں زمانے میں چرچے تیرے نام کے ہر جگہ تذکرے ہوں تیرے کام کے خم بلندی کے اک آسماں میں رہو راحتوں کے حسیں گلستاں میں رہو تم سدا عافیت کے مکاں میں رہو تیرے جیون کا مقصد ہو صدق و وفا تیرے پیش نظر ہو خدا کی رضا فکر و احساس کے تم جہاں میں رہو راحتوں کے حسیں گلستاں میں رہو سدا عافیت کے مکاں میں رہو تجھ کو آقا کی ہر پل دعائیں ملیں تجھ کو مولیٰ کی ہر دم رضا ئیں ملیں چین وراحت کے دارالاماں میں رہو راحتوں کے حسیں گلستاں میں رہو تم سدا عافیت کے مکاں میں رہو (آمین) ( مکرم عبد الصمد قریشی صاحب)