شادی بیاہ کے گیت

by Other Authors

Page 37 of 57

شادی بیاہ کے گیت — Page 37

63 راحتوں کے حسیں گلستاں میں رہو تم سدا عافیت کے مکاں میں رہو سر پہ رحمت کا سایہ سلامت رہے ساتھ تیرے خدا کی حفاظت رہے بس ہمیشہ اسی کی اماں میں رہو راحتوں کے حسیں گلستاں میں رہو تم سدا عافیت کے مکاں میں رہو تیرا گھر تیرے سپنوں کی جنت بنے ایک خوشیوں بھرا قصر راحت بنے اک سکینت بھرے آشیاں میں رہو راحتوں کے حسیں گلستاں میں رہو تم سدا عافیت کے مکاں میں رہو گامزن حق کی راہوں پہ دائم رہو اپنے دیں کے اصولوں پر قائم رہو کامراں زیست کے امتحاں میں رہو راحتوں کے حسیں گلستاں میں رہو تم سدا عافیت کے مکاں میں رہو اپنے علم و عمل کو بڑھاتی رہو اور دیئے روشنی کے جلاتی رہو یوں اُجالوں کے ثم درمیاں میں رہو راحتوں کے حسیں گلستاں میں رہو تم سدا عافیت کے مکاں میں رہو