شادی بیاہ کے گیت — Page 14
14 ہم دل سے دعا گو ہیں کہ یہ وقت دعا ہے وہ گھر ہو مبارک جو تمہیں آج ملا ہے کرتے ہیں جدا تم کو یہی حکم خدا ہے تم باپ کے گھر میں تھیں فقط ایک امانت اے جان پدر تم پہ رہے سایہ رحمت کام آئمیں تمہیں قدرت ثانی کی دعائیں گلشن پہ ترے چلتی رہیں ٹھنڈی ہوائیں اللہ کرے پوتوں پھلیں دودھوں نہائیں گھر دولہا و دلہن کا نظر آئے گا جنت اے جان پدر تم پہ رہے سایہ رحمت ( مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب)