شادی بیاہ کے گیت

by Other Authors

Page 13 of 57

شادی بیاہ کے گیت — Page 13

13 بیٹی کی شادی میں درخت ان کی تقریب کی پڑھی جانے والی العظیم بے چین ہے دل پیش نظر ہے تری فرقت اے لخت جگر آج تمہیں کرتے ہیں رخصت اک حشر لئے آئی ہے تودیع کی ساعت ہم سب کے لبوں پر ہے دعا اے مری فرحت تم اے جان پدر کم پر رہے سایہ رحمت امی کے لئے راحت جان رونق گلشن ہمشیر و برادر کے لئے پیار کا مخزن اب حق نے دیا ہے تمہیں اک پیارا نشیمن آباد کرو اس کو بصد پیار و محبت اے جان پدر تم پہ رہے سایہ رحمت : الوداع