شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 104 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 104

۱۰۴ حضرت موسی علیہ السلام کی درخواست کے یہی معنے ہو سکتے ہیں کہ مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع اُن کی امت میں نبی بنا دیا جائے۔مگر اُن کی یہ درخواست راس وجہ سے قبول نہ ہوئی کہ خُدا تعالیٰ کے نزدیک اس امت کا نبی اُمت میں سے ہوتا مقدر ہو چکا تھا۔پس یہ حدیث اس بات پر قطعی نعق ہے کہ امت محمدیہ کا مسیح موعود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک اتنی فرد ہے۔اور وہ ایک پہلو سے امتی ہے اور ایک پہلو سے نبی۔اور امتی نبوت ختم نبوت کے منافی نہیں۔بلکہ اتنی بی کا بھیجا جانا بموجب حدیث نبوی مقدر امر تھا۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان خاتم النبین کا طبیعی تقاضا تھا کہ ایک امتی نبی آپ کی اس شان کے کمال فیضان کو ظاہر کرنے کے لئے مبعوث ہو۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وسلم - ایک دلچسپ تبادلۂ خیالات درود شریف سے امت میں نبوت جاری ہونے کا ثبوت ایک دفعہ مولوی محمد صاحب سے جو سر گودہا کے علاقہ میں رہتے ہیں اور فاضل دیو بند ہیں میرا تبادلۂ خیالات ہوا۔مولوی صاحب موصوف نے نہایت ہوشیاری سے اپنے ایک ہمخیال شخص کو خود بخود ثالث بنا کر کرسی پر بٹھا دیا۔اس پر میں نے بھی اپنی طرف سے ایک احمدی کو ثالث تجویز کر دیا۔ختم نبوت کی تحقیق پر سرگرم بحث ہوتی رہی۔بالآخر میں نے کہا۔جناب مولوی صاحب ! کل سے آپ