شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 255 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 255

۲۵۵ کیونکہ آخر کا لفظ بھی عربی زبان میں افضل کے معنوں میں مجازا استعمال ہوتا ہے۔لیکن اس وقت آخری کے اس جگہ حقیقی معنی مراد نہیں ہوتے۔چنانچہ ایک شاعر آخر کو افضل کے معنوں میں استعمال کرتے ہوئے آتا ہے " شرى ودى و شكرى مِنْ بَعِيدٍ لاخِرِ غَالِبٍ أَبَدًا رَبيع (حماسه باب الادب ) یعنی ربیع بن زیاد نے میری دوستی اور شکر دور بیٹھے ایسے شخص کے لئے جو بنی غالب ہیں آخری یعنی ہمیشہ کے لئے عدیم المثال ہے خرید لیا ہے یہ د ترجمه از مولوی ذوالفقار علی صاحب دیوبندی) ایک اعلان اب میں اپنے مضمون کے آخرمیں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ میری تحقیق یہ ہے کہ خاتم کا لفظ انسان جہاں جمع کی طرف مضاف کر کے استعمال کرے جیسے خاتم الاولیاء یا خاتم المحدثین کے القاب ہیں اور ایسے مقام پر خاتم با خاتم کے حقیقی معنے اپنی تاثیر سے دوسرے کو اپنے کمالات سے متاثر کرنا اور اپنے افاضہ سے کمال تک پہنچانا چسپاں ہو سکتے ہوں تو پھر یہ خاتم یا خاتم اس گروہ کا اپنے زمانہ میں افضل فرد قرار دیا گیا ہوگا۔نہ کہ اس گروہ کا محض آخری فرد۔اور خاتم یا خاتم کے معنے محض آخری فرد وہاں لئے جائیں گے جہاں یہ حقیقی معنے چسپاں نہ ہو سکتے ہوں۔میں اس تحقیق پر بڑے وثوق سے علی وجہ البصیرت قائم ہوں۔اور بڑی تحدی سے یہ دعوئی رکھتا ہوں کہ اس