شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 193 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 193

تان خاتم النبيين ) ۱۹۳ جو صحیح اور حقیقی راستہ ہے اختیار نہ کرنا چاہیں اور خاتم النبیین کے یہ لغوی اور حقیقی معنی تسلیم نہ کریں تو پھر اُن کے لئے دوسری راہ یہ کھلی ہے کہ خاتم الانبیاء کے معنی آخری نبی " بمفہوم آخری شارع اور آخری مستقل بنی بطور مجازی معنی کے تسلیم کرلیں۔ان معنوں کے ساتھ افضل النبيين اور جامع جميع کمالات نبوت کے معنی بطور عموم مجاز کے جمع ہو سکتے ہیں۔کیونکہ جو افضل النبیین ہوگا وہ بہر حال جامع جمیع کمالات نبوت اور آخری شارع اور تنقل بنی ضرور ہو گا۔یہ سب مجازی معنے اکٹھے خاتم النبیین کی حقیقت شرعیہ بنانے والے تسلیم کر لیں۔جب خدا تعالیٰ نے ختم مصدر کے مشتقات قرآن مجید کی دوسری آیات میں مجازی معنوں میں بھی استعمال کیئے ہیں تو اس جگہ خاتم کا مجازی معنوں میں استعمال تسلیم کرنے میں انہیں کوئی دقت نہیں یہ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خاتم النبیین کے معنی افضل النبیین اور نبوت میں انتہائی کمال پر پہنچنے والا نی میں کوئی شاعرانہ مبالغہ نہیں۔بلکہ ایک حقیقت کا اظہار ہے۔اور محض " آخری نبی ناقص معنی ہیں۔کیونکہ یہ بالذات کسی فضیلت پر دال نہیں۔کیونکہ آخری ہو تا بالذات کسی فضیلت کو نہیں چاہتا۔ہاں آخری شارع اور آخری مستقل بنی کا مفہوم چاہتا ہے کہ ایسانہی افضل النبیین ہو۔اور اس کے بعد غیر مستقل نبی یا ظلی نبی کا آنا ممتنع نہ ہو۔یہ سارے معنی مل کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے افاضہ روحانیہ کا کمال چاہتے ہیں جس کے نتیجہ میں آپ کے ایک کامل پیرو کے لئے نبوت ظلیہ یا غیر مستقلہ نبوت کا مقام پانا ممکن ہوگا۔ران دونوں راہوں میں سے جو راہ آپ اختیار کریں، نتیجہ میں آپ