شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 189
١٨٩ اور اپنی افضلیت تامہ کی دلیل قرار دیا ہے ؟ کیونکہ محض " آخری نبی "کے معنوں کے ساتھ تو افضلیت کے مفہوم کا جمع ہونا ان علماء کے نز دیک ناجائز اسکول مسلمہ کے خلاف ہے۔کیونکہ آخری نبی ان کے نزدیک خاتم النبیین کے حقیقی معنے ہیں۔اور افضل النبین اس کے مجازی معنے ہیں۔اور مجازی متنے حقیقی معنوں کے ساتھ جمع نہیں ہو سکتے ہم سے پوچھو تو ہما را جواب یہ ہے کہ چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے افاضہ روحانیہ کے واسطہ سے مقام نبوت کا ملنا خاتم النبیین کے حقیقی معنی ہیں اور یہ منی آپ کے جامع کمالات انبیاء ہونے کا طبعی نتیجہ ہیں اس لئے آپنے خاتم النبیین کے مقام کو تمام انبیاء پر اپنی تفضیلیت تامہ کی دلیل قرار دیا ہے۔اور افضل النبيين خاتم النبیین کے ان حقیقی معنوں کے لوازم میں سے ہونے کی وجہ سے ایک لازمی معنے ہیں۔نہ کہ مجازی معنی۔حدیث ہذا میں چھ وجوہ فضیلت بیان ہوئی ہیں۔جن میں آپ کی اُمت بھی بالواسطہ اور خلقی طور پر شریک ہے۔چنانچہ امت بھی جوامع الکلم - (قرآن مجید) رکھتی ہے۔رعب سے اس کی نصرت کی گئی ہے۔اموال غنیمت اس کے لئے حلال ہیں۔سادگی زمین اس کیلئے عبادت گاہ اور تمیم کے ساتھ پاک کرنے والی ہے۔یہ چاروں یا ئیں امت کو آنحضرت صل اللہ علیہ تم کے واسطہ سے حاصل ہیں۔پانچویں بات تمام خلفت کی طرف مبعوث ہوتا ہے۔یہ بات مسیح موعود کو بالواسطہ حاصل ہے۔خواہ حضرت عیسی علیہ السلام مراد ہوں یا اُمت کے اندر پیدا ہونے والا مسیح موعود مراد ہو۔اب چھٹی صفت ختم بِي النَّبِيُّونَ کا بھی اُمت پر