شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 169
149 سے مقام نبوت پاتا ہے تو وہ آپ کے زمانہ کوختم نہیں کرتا، کیونکہ اس کی نبوت مستقل حیثیت نہیں رکھتی مستقل اور شارع نبی کی حیثیت قیامت تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی حاصل رہے گی۔ان تینوں عبارتوں میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام نے ختم نبوت کے حقیقی معانی کے متعلق اپنا نظریہ بیان فرما دیا ہے۔اور اس کے ایک لازمی معنے خاتمیت زمانی کا بھی ذکر فرما دیا ہے۔اب میں خدا تعالیٰ کے فضل اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے اس نظریہ کی تائید اول لغت عربی سے پیش کرتا ہوں اور پھر دکھاتا ہوں کہ خاتم النبیین کے حقیقی لغوی معنی کے ساتھ کون کون سے معانی بطور لازمی معنوں کے جمع ہو کر خاتم النبیین کی حقیقت شرعیہ بتاتے ہیں۔W خاتم النبیین کے حقیقی لغوی معنی اور اس کے مجازی معانی جب ہم خاتم النبیین کے لقب کی لغوی تحقیق کرتے ہیں تو یہ پاتے ہیں کہ لفظ خاتم کا مادہ اور مصدر عربی زبان میں لفظ ختم ہے۔مفردات راغب جو قرآن مجید کی لعنت کی ایک بیگانہ اور مستند کتاب ہے۔اس کے متعلق مولوی محمد شفیع صاحب سابق مفتی دارالعلوم دیوبند اپنی کتاب ختم النبوة في القرآن میں رقمطراز ہیں کہ یہ کتاب امام راغب اصفہانی علیہ الرحمہ کی وہ عجیب تصنیف ہے کہ اپنی نظیر نہیں رکھتی۔خاص قرآن مجید کی لغات کو عجیب انداز سے بیان فرمایا ہے۔شیخ جلال الدین سیوطی نے "اتقان میں