شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 159 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 159

۱۵۹ ہونے کے بعد حقیقی معنوں میں قیامت تک خاتم النبیین نہیں رہتے۔نیز اس دعویٰ پر بھی معترضین کے مقابلہ میں کوئی دلیل نہیں رہتی کہ آپ تمام انبیاء کے باپ ہیں۔کیونکہ دشمن کہہ سکتا ہے کہ اگر آپ انبیاء کے باپ ہیں تو آپ کیوں آپ کی امت میں سے کوئی خاتم النبیین والی ابوت کے اثر سے فرزند معنوی و روحانی تا قیامت پیدا نہیں ہو سکتا ؟ پس اس دعوی کا کہ آپ تمام انبیاء کے باپ میں قطعی ثبوت منی الفین اسلام کے لئے یہی ہو سکتا ہے کہ آپ کی روحانی اور معنوی فرزندی میں آپ کے اتنی کے لئے مقام نبوت پانا آپ کی پیروی اور افاضہ روحانیہ کے واسطہ سے ممکن ہو۔پہلے انبیاء تو براہ راست نبی تھے اور صرف آپ کی ختم نبوت کے نقطۂ نفسی سے اثر پذیر ہو کہ مقام نبوت پارہے تھے۔کیونکہ ابھی آپ کی شریعیت نہیں آئی تھی کہ اس کی پیروی کا واسطہ شرط ہوتا۔لیکن اب شریعیت کا ملہ نا مہ محمدیہ کے آجانے اور اس شریعیت کی کامل پیروی کرنے کے بعد اگر خاتم النبیین کی ابوت معنوی کا وہ اثر فیضان نبوت کی صورت میں منقطع ہو جائے تو اس بات کے سوائے اس کے کچھ معنے نہیں کہ آپ کی ابوت روحانی بلحاظ خاتم النبیین ہونے کے پیچھے رہ گئی ہے۔اور اب قیامت تک اس کا اثر اور فیض اور افاضہ ظاہر نہ ہوگا۔اب غور کرنے والے حضرات سوچ لیں کہ کیا ایسا عقیدہ آپؐ کو خاتم النبیین بمعنی ابوالانبیاء (بنیوں کا باپ) قیامت تک کے لئے ثابت کرتا ہے یا یہ کہ آپ صرت عالم جسمانی میں ظہور تک خاتم النبیین بنتے ہیں ؟