شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 141
۱۴۱ حضرت باقی سلسلہ احمدیہ علیہ الصلواۃ والسلام پر تشریعیہ اور تقلہ نبوت کے دعوی کا افتراء جب غیر احمدی علماء نے دیکھا کہ ان کا ہاتھ دلائل کے ساتھ بانی تسلسلہ احمدیہ علیہ السلام پر نہیں پڑتا اور وہ اپنے دلوں میں محسوس کر لیتے ہیں کہ اتنی نہی کے دعوی پر کفر کا فتویٰ نہیں لگایا جا سکتا کیونکہ اسے تو حضرت پیر پیران سید عبد القادر صاحب جیلانی قدس سرہ' اور حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عربی علیہ الرحمتہ وغیرہ جیسے بزرگان ملت نے اُمت میں جاری مانا ہے۔اور کئی بزرگوں نے صرف تشریعی نبوت کو ختم نبوت کے منافی قرار دیا ہے نہ کہ غیر تشریعی نبوت کو تو پھر بعض علماء حضرت دیا بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام پر یہ افتراء کرتے ہیں کہ آپ نے نبوت تشریعیہ کا دعوی کیا ہے۔چنانچہ مولوی محمد اور میں صاحب نے اپنی کتاب ختم النبوة " میں اس افتراء کو بہت دوہرایا ہے۔اور مولوی محمد شفیع صاحب دیوبندی نے تو اپنی كتاب "ختم النبوة في القرآن میے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض عبارتوں کو پیش کر کے اس افتراء کو ثابت کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔اس لئے اُن کی پیش کردہ عبارتوں کی حقیقت بتانا اس موقعہ پر ضروری ہے۔وہ عبارات یہ ہیں :- (۱) مجھے بتایا گیا تھا کہ تیری خبر قرآن اور حدیث میں موجود ہے اور تو ہی اس آیت کا مصداق ہے هُوَ الَّذِی اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ " اعجاز احمد )