شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 107 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 107

ہونے چاہئیں۔مولوی صاحب نے فرمایا۔ہاں۔پھر ثالث نے سوال کیا۔اچھا فرمائیے آل ابراہیم کو اور کیا کیا رحمتیں اور برکتیں ملیں ؟ مولوی صاحب کہنے لگے۔ان میں بڑے بڑے مقربین بارگاہ الہی پیدا ہوئے۔اس پر ثالث نے کہا کہ پھر درود شریف کی دُعا سے آل محمد میں بھی مقربین بارگاہ الہی پیدا ہو سکتے ہیں یا نہیں ؟ اس پر مولوی صاحب فرمانے لگے۔ہو سکتے ہیں۔آخر ثالث نے کہا۔اچھا مولوی صاحب یہ بھی بتائیے کہ آل ابراہیم میں کوئی تی بھی ہوا ہے یا نہیں ؟ مولوی صاحب نے فرمایا کہ ہاں بنی بھی ہوئے ہیں۔اس پر ثالث نے فی الفور کہا۔کہ اچھا مولوی صاحب! اگر یہ بات ہے تو پھر نئی آپ کے خلاف اور قاضی محمد نذیر کے حق میں ڈگری دیتا ہوں۔کیونکہ جب آل ابراہیم میں نبی ہوتے رہے تو آل محمد میں بھی نبی ہونے چاہئیں۔اس پر مولوی صاحب بڑے پریشان ہوئے۔اور ایک عجیب عالم میں فرمانے لگے کہ یہ شخص مرزائیوں سے مل گیا ہے۔اس پر میں اُٹھا اور میں نے کہا کہ مولوی صاحب سچ فرماتے ہیں۔کل یہ صاحب مولوی صاحب سے ملے ہوئے تھے۔اور آج میں نے احمدیت کے دلائل کی قوت سے ان کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔آخر ثالث صاحب کو از روٹے انصاف ایک کے ساتھ ہی ملنا چاہیے تھا۔میں نے ان کو رشوت دیگر تو اپنے ساتھ نہیں ملایا۔اگر آپ سے کچھ جواب بن سکتا ہے تو اپنے ثالث کی تسلی کر دیں۔یہ ثالث جن کا نام رائے خان محمد صاحب بھٹی ہے کوٹ سلطان کے نمبردار ہیں اور تعلیم یافتہ آدمی ہیں۔خدا تعالے کے نفل سے اب احمدیت میں داخل ہو چکے ہیں۔اور اپنی قوم میں سلسلہ احمدیہ کے ایک سرگرم ممبر ہیں۔فالحمد لله على ذلك۔