شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 242 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 242

۲۴۲ کے معنے بھی ہرگز مراد نہ ہوں گے چنانچہ خاتم انبیاء بنی اسرائیل کا مرکب اضافی بانی سلسلہ احمدیہ نے حضرت علیمی علیہ سلام کے حق میں صرف مجازی معنوں میں ہی استعمال کیا ہے جس کے یہ معنی ہیں کہ حضرت علی علیہ السلام بنی اسرائیل کے انبیاء کا آخری فرد ہیں۔ان الفاظ سے اُن کی صرف تاریخی حیثیت بتانا مقصود ہے۔نہ یہ بتانا کہ اُن کے انام ہے بنی اسرائیل میں بعض انبیاء پیدا ہوئے۔کیونکہ یہ معنے تو واقعات کے خلاف ہیں۔پس اس جگہ قرینہ حالیہ حقیقی معنیٰ کے محال ہونے پر شاہد ہے۔اسی طرح اپنے متعلق آپ نے تریاق القلوب میں خاتم الاولاد کے الفاظ محازاً استعمال کئے ہیں۔جس پر قریہ یہ ہے کہ آپ نے خود وہاں یہ معنی بتا دئیے ہیں کہ آپ اپنے باپ کے گھر میں آخری فرزند ہیں۔میں خاتم الاولاد کے الفاظ بھی اس جگہ محض ایک واقعہ کا تذکرہ ہیں۔اور تاریخی بیان کی حیثیت رکھتے ہیں۔اور مجازی استعمال ہیں۔حقیقی معنوں میں استعمال نہیں ہوئے۔پس جہاں پر ایسا مرکب اضافی حقیقی معنوں کا متحمل نہ ہو وہاں افضلیت کے معنے مراد نہ ہوں گے۔آخری کے مجازی معنے مراد ہوں گے اور خود حقیقی معنوں کا محال ہونا وہاں مجاز کے لئے قرینہ ہو گا۔لیکن جہاں پہ ایسا مرکتب حقیقی معنوں کا متحمل ہو وہاں بالضرور ان حقیقی معنوں کے بالتبع اس خاتم یا خاتم سے مراد اس گروہ کا افضل فرد ہوگا۔اسی لیئے آنحضرت صلی الہ علیہ وسلم چونکہ حقیقی خاتم النبیین ہیں اس لئے آپ افضل النبیین کے معنے میں بھی خاتم النبیین ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ملفوظات