شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 106 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 106

1۔4 کو ملے اور جو سورہ نساء رکوع ۹ کی آیت اَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَ الصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاء وَ الصَّالِحِينَ میں مذکور ہیں۔پس آپ امت محمدیہ میں نبوت بھی طلب کرتے ہیں اور صدیقیت ، شہادت اور صالحیت بھی۔کیونکہ جب آپ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ اور المارلین کے رستہ سے بچنے کی دُعا مانگتے ہیں تو اسی لئے کہ مغضوب اور مال نہ بن جائیں۔لہذا جب صراط مسن کے لئے دعا مانگتے ہیں تو اس کے معنے بجز اس کے کچھ نہیں ہو سکتے کہ آپ منعم علیہ گروہ کے انعامات طلب کرتے ہیں۔جو نبوت۔صدیقیت - شہادت اور صالحیت ہیں۔پس آپ اُمت کے لئے نبوت بھی طلب کرتے ہیں۔میرے استدلال کوشن کے مولوی صاحب موصوف کے ثالث نے مجھے کہا کہ اب آپ بیٹھ جائیں۔میں مولوی صاحب سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں۔پھر وہ مولوی صاحب کی طرف متوجہ ہوئے اور اُن سے پوچھنے لگے کہ مولوی صاحب ! کیا آپ درود شریف میں آل محمد کے لئے حلوہ مانڈہ طلب کیا کرتے ہیں یا کچھ روھانی نعمتیں؟ مولوی صاحب نے فرمایا نہیں روحانی نعمتیں طلب کرتا ہوں۔اس پر ثالث صاحب نے اُن سے دوسرا سوال کیا کہ کیا آپ آپ محمد کے لئے وہی رحمتیں اور برکتیں طلب کرتے ہیں جو آل ابرا ہیم کو میں یا کچھ اور ؟ مولوی صاحب موصوف فرمانے لگے۔وہی رحمتیں اور برکتیں طلب کرتا ہوں۔اس پر ثالث صاحب نے پوچھا کہ اچھا مولوی صاحب فرمائیے۔آل ابراہیم کو کون کونسی رحمتیں اور برکتیں ملیں ؟ مولوی صاحب نے کہا کہ آل ابراہیم میں بڑے بڑے اولیاء کرام پیدا ہوئے۔اس پر اُن کے ثالث نے کہا کہ الحمد للہ تو پھر درود شریف کی دُعا سے آلِ محمد میں بھی بڑے بڑے اولیاء