سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 75 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 75

75 ہوتا۔لیکن وہ مشکلات اگر چہ ہمارے لئے بڑی ہیں لیکن اگر ہم خدا کی رضاء کو حاصل کرلیں اور اس کے قوانین کی پابندی کریں تو وہ خدا کے لئے بڑی نہیں اور ان کا دور کر دینا اس کے لئے مشکل نہیں۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء صفحه ۵ ) ” مجھے انسانوں کے خیالات کی پرواہ نہیں خدا تعالیٰ نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ مجھے کامیاب کرے گا پس میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ماتحت کامیاب ہوں گا اور میرا دشمن مجھ پر غالب نہ آسکے گا۔مجھے اللہ تعالیٰ نے اپنی پوشیدہ در پوشیدہ حکمتوں کے ماتحت جن کو میں خود بھی نہیں سمجھتا ایک پہاڑ بنایا ہے پس وہ جو مجھ سے ٹکراتا ہے اپنا سر پھوڑتا ہے۔میں نالائق ہوں اس سے مجھے انکار نہیں ، میں کم علم ہوں اس سے میں نا واقف نہیں ، میں گنہگار ہوں اس کا مجھے اقرار ہے، میں کمزور ہوں اس کو میں مانتا ہوں لیکن میں کیا کروں کہ میرے خلیفہ بنانے میں خدا تعالیٰ نے مجھ سے نہیں پوچھا اور نہ وہ اپنے کاموں میں میرے مشورہ کا محتاج ہے۔میں اپنے ضعف کو دیکھ کر خود حیران ہو جاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے کیوں چنا۔اور میں اپنے نفس کے اندر ایک بھی خوبی ایسی نہیں پاتا جس کی وجہ سے میں اللہ تعالیٰ کے احسان کا مستحق سمجھا گیا مگر باوجود اس کے اس میں کوئی شک نہیں کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اس کام پر مقرر فرما دیا ہے اور وہ میری ان را ہوں سے مدد فرماتا ہے جو میرے ذہن میں بھی نہیں ہوتیں۔جب گل اسباب میرے بر خلاف تھے، جب جماعت کے بڑے بڑے لوگ میرے خلاف اعلان کر رہے تھے اور جن کو لوگ بڑا خیال کرتے تھے وہ سب میرے گرانے کے درپے تھے اس وقت میں حیران تھا لیکن سب کچھ میرا رب آپ کر رہا تھا اس نے مجھے اطلاعیں دیں اور وہ اپنے وقت پر پوری ہوئیں اور میرے دل کو تسلی دینے کے لئے نشان پر نشان دکھایا اور امور غیبیہ سے مجھے اطلاع دے کر اس بات کو پایہ ثبوت کو پہنچایا کہ جس کام پر میں کھڑا کیا گیا ہوں وہ اس کی طرف سے ہے۔انوار العلوم جلد ۲ صفحہ ۳۱۳-۳۱۴۔ایڈیشن دوم ) اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ جماعتوں کوکوئی مٹانہیں سکتا ہم اگر جماعت کو بیدار کرتے ہیں تو افراد کے لحاظ سے ہم کہتے ہیں۔جماعت کو تو بہر حال اللہ تعالیٰ