سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 74 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 74

نے خدا تعالیٰ سے یا خدا تعالیٰ کے نمائندوں سے یہ سوال نہیں کیا تھا کہ میں اور میرے بیوی بچے کہاں سے کھا ئیں گے مگر اب تم میں سے کئی لوگوں کو یہ نظر آتا ہے کہ میرے پاس روپیہ بھی ہے اور میں کھاتا پیتا بھی با فراغت ہوں مگر سوال یہ ہے کہ میں نے تو کوئی شرط نہیں کی تھی جو کچھ خدا نے مجھے دیا یہ اس کا احسان ہے میرا حق نہیں کہ میں اس کی کسی نعمت کو رد کروں لیکن جب میں آیا تھا اس وقت میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ پہلے میرے اور میرے بیوی بچوں کے گزارہ کی کوئی صورت پیدا کی جائے اس کے بعد میں اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے وقف کروں گا۔یہ خدا کا سلوک ہے جس میں کسی بندے کا کوئی اختیار نہیں۔“ الفضل ۶ - اکتوبر ۱۹۴۹ء صفحه ۳) جماعت میں ہزاروں افراد ایسے ہیں جنہیں حضور نے باتوں باتوں میں آئندہ کے متعلق کوئی بات کہی اور خدا تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ وہ بات اسی طرح پوری ہوئی۔مکرم خلیفہ صباح الدین صاحب بیان کرتے ہیں کہ :- حضور نے اس عاجز کی پیدائش سے قبل بتا دیا تھا کہ لڑکا ہوگا اور یہ بھی کہ کل سات لڑکے ہونگے پھر حضور نے مکرم میر سید مسعود احمد صاحب سے ”المنجد ( عربی لغت ) منگوا کر سات نام رکھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم سات بھائی ہوئے۔چار بھائیوں کے بعد حضرت اماں جان ( اللہ تعالی آ سے راضی ہو ) نے فرمایا : ”میاں بھائیوں کے ساتھ بہنیں اچھی لگتی ہیں دعا کریں بچی ہو ، پھر میری بہن امتہ اللطیف پیدا ہوئیں۔خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے پیار کے جلووں اور فضلوں کے نظاروں سے ایمان وایقان میں جو اضافہ ہوتا ہے اور تو کل وقرب کی سعادت ملتی ہے۔اس کی وجہ سے خدا کے بندے دُنیوی مشکلات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس یقین سے آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں کہ ہماری کامیابی یقینی ہے۔حضور کے بعض ایمان افروز بیانات جو تو کل اور یقین کے مظہر ہیں درج ذیل ہیں :- وو جو قلبی کیفیت میری ہے اگر خدا تعالیٰ کا فضل نہ ہوتا ، اگر مجھے خدا تعالیٰ پر یقین نہ ہوتا ، اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیاں نہ ہوتیں اور میں نے ان کے نتائج نہ دیکھے ہوتے تو جو مشکلات اور مصائب مجھے نظر آتے ہیں اور جن نتائج پر میں پہنچا ہوں ان کی وجہ سے آج سے بہت عرصہ پہلے میں پاگل ہو چکا