سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 594
530 ملاقات دسمبر ۱۹۳۹ء کے پہلے ہفتے میں بمقام قادیان ایک خاص صورتِ حال کے تحت ہوئی اور وہاں میرا قیام دسمبر کے اخیر تک رہا۔اس عرصہ میں مجھے حضرت صاحب سے تین بار شرف ملاقات حاصل ہوا اور ہر بار میں ان کی مقناطیسی کشش سے نہایت متاثر ہوا میں ایک پشتنی پختہ کا رشیعہ ہوں اس لئے بظاہر میرا قادیان جانا اور پھر مہینہ بھر وہاں قیام کرنا ایک عجیب سی بات تھی مگر حالات کچھ ایسے تھے کہ میرا قادیان جانے کے بغیر چارہ کار نہ تھا۔میں اس زمانہ میں دہلی میں مستقل طور سے مقیم تھا۔بات یہ ہوئی کہ ان دنوں میری کچھ نظمیں یکے بعد دیگرے اخبارات ورسائل میں شائع ہوئیں جن سے انگریزی حکومت کے خلاف بغاوت کا پہلو نکلتا تھا اس پر حکومت کی طرف سے میرے خلاف خفیہ تفتیش ہونے لگی اور مقدمات مرتب کئے جانے لگے۔اسی اثناء میں میرا ایک نہایت معزز غیر مسلم دوست اپنے بعض دیگر اسی نوعیت کے افعال پر حکومت کے زیر عتاب تھا۔اس سلسلہ میں میرا نام بھی خفیہ طور پر شامل تفتیش کر لیا گیا۔چنانچہ میرے اس غیر مسلم دوست کی گرفتاری عمل میں آئی مگر میری گرفتاری کسی وجہ سے چند گھنٹوں کے لئے ملتوی کر دی گئی۔اس پر میرے چند با اثر اور مخلص شیعی وشنی دوست جو ملکی حالات سے زیادہ باخبر اور جماعت احمدیہ سے حسنِ ظن رکھتے تھے دہلی میں اکٹھے ہوئے اور میرے بچاؤ کی تدابیر پر بحث ہونے لگی۔انہوں نے طویل بحث کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ وہ حکومت کے اعلیٰ ارکان سے مل کر میرا معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کریں۔مگر مجھے فوراً دہلی کو چھوڑ دینا اور چند دن کسی ایسے مقام پر چلے جانا چاہئے جہاں کسی قسم کا چالا کی ، شرارت اور جاسوسی کا امکان نہ ہو۔اس سلسلے میں ان کی نظر قادیان پر پڑی اور مجھے مشورہ دیا کہ میں چند دن کے لئے وہاں چلا جاؤں۔کچر چنانچہ میں کسی دوسرے دوست یا عزیز کو بتائے بغیر قادیان پہنچ گیا اور وہاں میں نے یہ ظاہر کیا کہ وہاں کی عظیم الشان لائبریری سے علمی استفادہ کرنے کی غرض سے آیا ہوں۔چونکہ اس مقصد کے لئے اکثر اعلیٰ علمی ذوق رکھنے والے افراد وہاں پہنچ جایا کرتے تھے اس لئے میری بات پر یقین کر لیا گیا اور سچ سچ