سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 585
527 سحر انگیز شخصیت حضرت فضل عمر کی دلنواز شخصیت ، پر کشش مخصوص مسکراہٹ، مخلوق خدا سے دلی محبت اور پرکن لگاؤ اور تعلق باللہ کی وجہ سے آپ میں غیر معمولی مقناطیسی کشش پائی جاتی تھی۔آپ سے ملنے والا اطمینان وسکون کا خزانہ حاصل کرتا اس کے ساتھ ہی ساتھ آپ کو غیر معمولی رعب و دبدبہ بھی حاصل تھا اور یہ دونوں باہم مخالف متضاد حالتیں اس عمدگی اور خوبصورتی سے باہم سموئی ہوئی تھیں کہ ہر شخص اس کیفیت سے بھی استفادہ کرتا اور اس سے بھی مستفید ہوتا۔حضور کی ملاقاتوں کے متعلق یہ امر بھی یاد رکھنا چاہئے کہ آپ سے ملاقات کرنے والوں میں انتہائی عقیدت مند احمدی بھی ہوتے تھے اور انتہائی مخالف غیر از جماعت بھی، اسی طرح آپ کے ملاقاتیوں میں وہ لوگ بھی شامل ہوتے تھے جو ارادتمندی، خلوص اور پیار سے اپنی ذاتی مشکلات اور نجی امور میں آپ سے رہنمائی اور دعا حاصل کرنے کے طلبگار ہوتے تھے اور ایسے لوگ بھی ملاقاتیوں میں شامل ہوتے تھے جو علمی مشکلات اور تنظیمی امور میں حضور کی رہنمائی کے متمنی و خواستگار ہوتے تھے۔جناب مولوی برکات احمد صاحب را جیکی جماعتی عہد یدار ہونے کی نسبت سے حضور کی ملاقات سے اکثر مشرف ہوتے تھے ان کا بیان ہے کہ وہ جب بھی ملاقات کے لئے جاتے تو جانے سے پہلے دو نفل ادا کرتے اور خدا تعالیٰ سے توفیق طلب کرتے کہ میں خلیفہ وقت کے منشاء کو بخوبی سمجھ کر اس پر کما حقہ عمل کرنے کی توفیق پاؤں۔کئی خوش قسمت ملاقاتیوں نے یہ بھی بیان کیا کہ وہ ملاقات کے لئے جاتے ہوئے اپنی خوش قسمتی پر نا پر نازاں ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ صدقہ بھی دے کر جاتے تھے اور ہر وہ بات جس کے زیر غور آنے کا خیال ہوتا اس کے متعلق اچھی طرح تیاری کر کے جاتے تھے۔حضور کے ملاقاتیوں کی فہرست بہت لمبی اور متنوع ہے جس میں ایک طرف فخیر قوم