سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 31 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 31

31 عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلّم ایک عارف باللہ اور مقرب بارگاہِ الہی کے لئے قرآن مجید نے اِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ الله فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ( آل عمران : ۳۲) میں یہ نشان قرار دیا ہے کہ وہ محبت رسول کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی محبت پانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ہمارے زمانہ کے مامور کے خدائی انتخاب میں بھی یہ امر نمایاں اور روشن ہے کہ آپ کو اس خدمت کے لئے آپ کی محبت رسول کی وجہ سے منتخب کیا گیا اس لئے فرمایا: - هذَا رَجُلٌ يُحِبُّ رَسُوْلَ اللهِ ( تذکرہ صفحہ ۴۲۔ایڈیشن چہارم) اسی طرح آپ اپنے ایک کشف کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ خدا کے فرشتے میرے مکان پر بکثرت نور برساتے ہوئے کہ رہے تھے کہ یہ اہتمام والتزام سے پڑھے جانے والے درود کی برکت ہے۔اسی طرح آپ نے یہ بھی فرمایا کہ اگر آ نحضرت صلی المارد الا سلام کی محبت و اطاعت کی برکت نہ ہوتی تو میرے اعمال خواہ پہاڑوں کے برابر بھی ہوتے تو ان کی کوئی قدر و قیمت نہ ہوتی۔حضرت مصلح موعود بھی عشق رسول کے جذ بہ صافی سے سرشار تھے آپ فرماتے ہیں:۔میں کسی خوبی کا اپنے لئے دعویدار نہیں ہوں۔میں فقط خدا تعالیٰ کی قدرت کا ایک نشان ہوں اور محمد رسول اللہ صلی الشمالی الہ سلم کی شان کو دنیا میں قائم کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے ہتھیار بنایا ہے۔اس سے زیادہ نہ مجھے کوئی دعوی ہے نہ مجھے کسی دعوئی میں خوشی ہے۔میری ساری خوشی اسی میں ہے کہ میری خاک محمد رسول اللہ صلی للہ و آلہ سلم کی کھیتی میں کھاد کے طور پر کام آ جائے اور اللہ تعالیٰ مجھ پر راضی ہو جائے اور میرا خاتمہ رسول کریم کے دین کے قیام کی کوشش پر ہو ( الموعود صفحه ۶۷ - ۶۸) محمد رسول اللہ صلی الماری ای یلم کے نام اور مقام کو ساری دنیا سے منوانے کے عزم وارادے کا