سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 608 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 608

544 سے اپیل کی کہ اسے جماعت احمدیہ سے مقابلہ کے لئے خاص تیاری کرنی چاہئے۔کیونکہ جدید اسلام جماعت احمدیہ کے ذریعہ سے یورپ و امریکہ میں مضبوط ہو رہا ہے۔پادری زویر نے چرچ مشنری ریویولندن میں ہندوستان میں اسلام کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا اور اس میں اپنی آمد قادیان کا ذکر مندرجہ ذیل الفاظ میں کیا: ”ہمارا استقبال نہایت گرمجوشی کے ساتھ کیا گیا درحقیقت انہوں نے ایک دوسرے سٹیشن پر ہمیں لانے کے لئے آدمی بھیجا مگر ہم دوسرے رستہ سے آگئے اور ہمیں گھنٹوں کی بجائے دنوں تک قادیان میں ٹھہرنے کی دعوت دی یہاں سے نہ صرف رسالہ ریویو آف ریلیجنز شائع ہوتا ہے بلکہ تین اور میگزین بھی اس جگہ سے نکلتے ہیں اور لندن، پیرس، شکاگو ، سنگا پور اور تمام مشرق قریب کے ساتھ خط و کتابت کا سلسلہ جاری ہے چھوٹے چھوٹے دفاتر ہر قسم کے دستیاب ہونے والے سامان لڑکچر سے بھرے پڑے ہیں۔یہ ایک اسلحہ خانہ ہے جو ناممکن کوممکن بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے اور ایک زبر دست عقیدہ ہے جو پہاڑوں کو اپنی جگہ سے ہلا دیتا ہے“ الفضل ۱۸۔جولائی ۱۹۲۵ ءصفحہ ۱) کمال یا ر جنگ ایجوکیشن کمیٹی نے جس میں ملک بھر کے مسلمان ماہرینِ تعلیم شامل تھے تین ماہ تک ہندوستان کے مختلف تعلیمی اداروں اور مراکز کا دورہ کیا اسی سلسلہ میں کمیٹی کے ممبران قادیان بھی آئے اور حضرت فضل عمر سے ملاقات کی۔بعد میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا : - ہم نے آج ایک گھنٹہ کے قریب امام جماعت احمدیہ سے ملاقات کی اور ہم نے ان سے جو خیالات سنے وہ ہماری کمیٹی کے مقصد کے لئے بہت ہی مفید ہیں۔ہم نے ان سے بہت کچھ حاصل کیا ہے اور ہمارے دل فی الحقیقت آپ کی قدر اور تعریف سے پر ہیں الفضل ۲۷۔اکتوبر ۱۹۴۰ء صفحه ۵ ) " روڑی کلب لاہور کے صدر مسٹر سعید۔کے۔حق کی دعوت پر حضور نے ان کے کلب میں Service above Self کے موضوع پر خطاب فرمایا۔حق صاحب اس علمی خطاب کے متعلق اپنے اور دوسرے حاضرین کے