سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 327
294 کیونکہ میرا ارادہ ہے کہ ایک یا دو خیمہ بنوا لئے جائیں کیونکہ ضرورت کے وقت ان سے بہت مددمل جاتی ہے۔اور سب طرح سے خیریت ہے میری صحت آگے سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اچھی ہو رہی ہے۔خاکسار مرز امحمود احمد حضور سفارش کو سخت نا پسند فرماتے تھے مگر خدمت خلق کے ایک موقع پر فائدہ اُٹھاتے ہوئے جس میں صلہ رحمی کا رنگ بھی ہے تحریر فرماتے ہیں :- عزیزم ڈاکٹر عبدالحمید صاحب کراچی ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ یہ خط اپنے عزیز کے لئے بطور سفارش لکھ رہا ہوں۔میرے ماموں زاد بھائی کی لڑکی کے خاوند سید قاسم حسین صاحب ٹرین اگزیمنر ہیں ان کو کچھ عرصہ سے فالج ہو چکا ہے ابھی علاج سے فائدہ نہیں ہوا۔ان کے لئے یہ تحریر ہے کہ اول تو ان کا علاج محنت سے کریں اور انہیں ہو سکے تو ریلوے ہسپتال میں داخل کروا دیں اور یہ کہ آپ کوشش کریں کہ ان کو صحت تک رخصت مل جائے اور نوکری نہ جاتی رہے کیونکہ یہ لوگ مہاجر ہیں اور گزارہ کی صورت نہیں۔سید قاسم حسین صاحب، خواجہ معین الدین صاحب درگاہ اجمیر صاحب کے خاندان سے ہیں اور میری بھانجی کے خاوند ہیں۔ان دنوں میری گردن کی شکایت میں کچھ آرام ہے۔والسلام خاکسار مرزا محمود احمد ایک اور خط میں مریض کے علاج کا ایک نفسیاتی طریق بتاتے ہوئے لکھتے ہیں:۔مکرمی! بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ - آپ کا خط مورخہ ۵۴-۱۱-۴ ملا۔جَزَاكُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ مریض سے کہیں کہ وہ اپنے اچھا ہونے کی آپ بھی کوشش کریں دل کی امنگ کا