سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 76
76 بچائے گا ڈر ہے تو یہ کہ تم انفرادی طور پر کہیں قید نہ ہو جاؤ اور تم میں سے کوئی کمزوری نہ دکھا جائے۔ہم بحیثیت جماعت کسی کے مٹانے سے مٹ نہیں سکتے چاہے ہمیں مٹانے کے لئے بادشاہ آجائیں ، حکومتیں آجائیں یا ساری دنیا ہمیں مثانے کے لئے آمادہ ہو جائے۔خدا تعالیٰ پیشتر اس کے کہ وہ اپنے اس ارادہ میں کامیاب ہوں ان کی قوتیں سلب کر لے گا ، ان کے باز وجو ہم پر اُٹھیں گے مفلوج ہو جائیں گے۔ان کے تیرا اور تو ہیں خود اپنی فوج پر پڑیں گے۔گورنمنٹ جب ہماری جماعت کی مخالفت کرتی تھی تو میں نے گورنمنٹ سے اس وقت بھی یہ کہا تھا کہ میرے پاس بے شک تو ہیں نہیں ہیں لیکن میرے قادر خدا کے پاس تو ہیں ہیں اور وہ ایسے اسباب پیدا کر دے گا کہ دنیا میں ہی تمہارے دشمن پیدا ہو جائیں اور تمہاری تو پوں کا مقابلہ تو یوں ہی سے کریں۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ وہ انگریز جو کسی دوسری حکومت کو پر پشر سے بھی زیادہ نہ سمجھتا تھا کئی مورچوں پر سخت ہزیمت اٹھا کر بھاگا۔پس ہماری سپر ہمارا خدا ہے، ہماری پشت پناہ ہمارا خدا ہے، ہماری ناؤ کا ناخدا خدا ہے، ہم طوفانوں کی موجوں سے کیوں ڈریں گے۔وہ خدا جس نے اُحد کی جنگ میں جبکہ بظاہر مسلمانوں کے بچنے کی کوئی امید نہ تھی مسلمانوں کی نصرت فرمائی ، وہ خدا جس نے کشتی اسلام کو آج تک ہر بھنور سے بچائے رکھا وہ اب بھی زندہ خدا ہے۔وہ خود فرمایا: - ہی ہماری حفاظت کرے گا اور ہمیں مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔“ ( الفضل ۲۱۔جون ۱۹۴۷ء صفحه ۵ ) دو یہ سلسلہ خدا کا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اگر میں مرجاؤ نگا تو خدا تعالیٰ مجھے سے بہتر آدمی کھڑا کر دے جو اس کو چلائے گا۔جب تک آسمان کا فیصلہ زمین پر صادر نہیں ہوتا یہ سلسلہ کمزور نہیں ہوسکتا۔پس یہ لوگ یہ خیال نہ کر لیں کہ چلو اس خلیفہ کو ٹرخاتے جاؤ دوسرے سے ہم بچ جائیں گے یہ یا درکھو جو حالات خلافت اولیٰ میں پیدا ہوئے تھے وہ یہاں پیدا نہیں ہونگے۔رسول کریم صلی اللہ و او سلم کے وقت میں تو بادشاہت فورا مل گئی تھی لیکن ہمیں نہیں ملی مگر وہاں تنظیم بگڑ گئی تھی یہاں تنظیم نہیں