سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 630
567 میری طرف سے ان لوگوں کو دیں گی اور ایک قابلِ قدر انعام ہوگا جو اس صورت (انوار العلوم جلد ۱۰ صفحه ۳۲۳) میں مجھے ملے گا“ اس مجموعہ کو حضور کے ہی دعائیہ الفاظ پر ختم کیا جاتا ہے:- پس میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہمیں اپنی عظمت اور اپنے جلال اور اپنی بے انتہاء قدرتوں کا مظہر بنادے اور اس کی شان اور عظمت تمام دنیا اور اس کے ہر گوشہ میں ظاہر ہوا اور خدا تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم اس کیلئے اور اس کے دین کی خاطر اپنا سب کچھ اس کی راہ میں قربان کر دیں اور ہماری نسلوں کو بھی توفیق عطا فرمادے اور کوئی وسوسہ ہمیں اس سے جدا نہ کر سکے۔وہ ہمارا ہو اور ہم اس کے ہو جا ئیں اللهُمَّ آمِینَ“۔66-9 الفضل ۳۔جنوری ۱۹۲۵ء صفحہ ۱۱)