سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 615
551 آپ نے متعدد بار مجھ سے حسنِ سلوک کا نمونہ دکھایا۔۔۔پس میرا دل آپ کی محبت واکرام اور احسان کے شکریہ سے بھرا ہوا ہے (۱۹۵۸ء کا رساله بهشتم صفحه ۲۰) اخبار پرتاپ نے ۲۷۔فروری ۱۹۳۵ء کی اشاعت میں حضور کی مذہبی رواداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا: - پٹیاله ۲۴ رفروری ۲۲ فروری کو امام جماعت احمدیہ قادیان کی طرف سے ایک ڈیپوٹیشن نے۔۔گوردوارہ کی تعمیر کے لئے ۵۰۰ روپے چندہ دیا۔چندہ کو منظور کرتے ہوئے کرنل رگبیر سنگھ نے کہا کہ اس رقم کی امداد سے سکھوں اور احمدیوں کے تعلقات جو پہلے ہی خوشگوار ہیں زیادہ بہتر ہو جائیں گے۔ڈیپوٹیشن نے ہز ہائی نس شری مہا راجہ صاحب بہادر آف پٹیالہ سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے احمد یہ جماعت کی اس سپرٹ کی بہت تعریف کی اور کہا کہ آجکل کے فرقہ وارانہ کشیدگی کے دنوں میں اس قسم کی ہمدردانہ امداد بد اعتمادی اور شکوک کو جو مختلف جماعتوں میں پائے جاتے ہیں دور کر دیگی مذکورہ بالا خبر کے سلسلہ میں سکھ اخبار شیر سنگھ نے لکھا: جو لوگ احمدیوں کی تنظیم ، ان کی سرگرمیوں اور مختلف تحریکوں سے دلچسپی رکھتے ہیں وہ سب ان (حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز) کی قوت عظیم، اسلامی لڑ پچر سے نہایت وسیع واقفیت علم وفضل اور اپنی جماعت کی قیادت کے لئے غیر معمولی تدبر و دانش مندی کے قائل ہیں اور سکھوں کے ایک نہایت متبرک و مقدس گوردوارہ کی عمارت کی تعمیر کے لئے ۵۰۰ روپے چندہ کی یہ رقم جہاں غیر مسلم ہمسایوں سے آپ کے اخلاص اور رواداری کا ایک ثبوت سمجھا جائے گا وہاں اس میں آپ کی مسلمہ معاملہ فہمی اور دانش مندی کا راز بھی مضمر ہے ہم اس فیاضانہ چندہ کے لئے آپ کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔66 ( الفضل ۸۔مارچ ۱۹۳۵ء صفحه ۲) دنیا کا بہترین دماغ ہمارے ایک احمدی دوست ڈاکٹر لطیف احمد صاحب (سرگودھا) نے فرمایا : -