سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 344 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 344

300 حافظ وناصر ہو۔اس پر تو کل اور بھروسہ رکھیں اور کوشش کرتے رہیں اور تحریر کریں کہ ملک کی آبادی کس قدر ہے، مسیحی کتنے ہیں، آجکل یہاں ایک شخص مسمی سید محمد شریف صاحب نے چیلنج مباہلہ دے رکھا ہے چیلنج قبول کر لیا گیا ہے مگر انہوں نے بعض اصولی باتوں سے انکار کر دیا ہے سب امور کے تصفیہ ہونے پر مباہلہ ہو گا۔قادیان میں خدا کے فضل سے خیریت ہے قادیان ۶۳۰-۴-۹ عزیزم مکرم ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ دیر سے آپ کی طرف سے رپورٹ نہیں پہنچی اس ڈاک میں آپ کا خط مورخہ ۶۳۰۔۳۔۵ ملا۔آپ کی صحت کے لئے دعا کی گئی اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور صحیح لائنز پر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔مستریوں کے اخبار مباہلہ کی سخت گندہ دینی اور بکواس کی وجہ سے جماعت میں غیر معمولی جوش ہے اور یہاں کی لوکل انجمن اور باہر کی جماعتوں نے اس کے خلاف اظہار نفرت کے لئے اجلاس منعقد کئے ہیں۔روحانی طور پر تو یہ اللہ تعالیٰ کی گرفت کے نیچے آچکے ہیں۔احمدیت سے عَلَى الْإِعلان نہ صرف انکار بلکہ پبلک میں حضرت مسیح موعود کی سچائی پر اعتراضات کر چکے ہیں۔اب ان کے حد سے بڑھتے ہوئے ظلم پر اللہ تعالیٰ اپنا ہاتھ دکھائے گا اور ان کو اپنے کئے کی سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑے گا انہوں نے بہت بے گناہوں کے دلوں کو پارہ پارہ کیا۔پچھلے دنوں ہالینڈ گورنمنٹ کے ایک کونسل جو کہ جدہ میں مقرر ہوئے ہیں یہاں کے حالات معلوم کرنے کے لئے تشریف لائے اور اچھا اثر لے کر گئے۔آپ کے گھر میں ہر طرح سے خیرت ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو از قادیان ۱۱۶۲۹۔۲۷ ☆☆ مکرمی ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ! آپ محنت اور استقلال سے تبلیغ کی طرف توجہ کریں۔انتظامی امور