سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 24 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 24

24 صاحب بھی شامل ہیں بہت زیادہ اہم مقام یعنی منارۃ اسیح پر متعین تھے جس کے لئے وہ باعث فخر ہیں۔ان میں کوئی بھی پوری نیند نہیں سو سکا۔اس دفعہ ہم پیدل چل کر بٹالہ نہیں گئے بلکہ بغیر سپرنگ والے ہڈیوں کے جوڑ ہلا دینے والے چھکڑوں پر سوار ہوئے۔ان چھکڑوں میں سے ایک جیسا کہ عموماً ہوتا ہے راستے میں اُلٹ گیا اور اس کے نتیجہ میں ایک بیش قیمت سواری زخمی ہوگئی۔ہم نے ٹرین میں ان کے لئے ایک برتھ کا انتظام کر دیا جس پر وہ لیٹ سکتے اور کچھ آرام کر سکتے تھے۔یہ بیش قیمت سواری حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر تھے جو بعد میں لمبا عرصہ نمایاں دینی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ماہر لسانیات کے طور پر شہرت حاصل کی اور متعدد تحقیقی کتب تصنیف کیں) چند دن کے بعد یونیورسٹی کے امتحانات ہو رہے تھے اور مجھے خوب اچھی طرح یاد ہے کہ میرے تمام ساتھی اور وہ شخص بھی جس کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی سب کے سب امتحان میں کامیاب ہو گئے۔( ان سب پر خدا تعالیٰ کا فضل و کرم نازل ہو ) سفر یورپ : سفر یورپ کا ذکر پہلے آچکا ہے تا ہم حضرت چوہدری صاحب نے اسے جس انداز سے دیکھا اور اس میں بھر پور شرکت کی اس کا بیان حضور کی سیرت کے متعدد دلکش پہلوؤں کو نمایاں کرتا ہے۔آپ لکھتے ہیں۔وو ۱۹۲۴ء کے موسم گرما میں حضرت صاحب کو امپیریل انسٹی ٹیوٹ لنڈن میں منعقد ہونے والی امپیریل ریلیجنز کانفرنس میں اسلام کی نمائندگی کرنے کے لئے مدعو کیا گیا۔آپ نے دعوت نامہ منظور فرما لیا اور چند بزرگوں اور صاحب علم احباب کے ہمراہ لنڈن روانہ ہو گئے ان میں صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب مرحوم ، حافظ روشن علی صاحب مرحوم ،مولوی ذولفقار علی خانصاحب مرحوم، چوہدری فتح محمد سیال صاحب مرحوم، شیخ بعقوب علی عرفانی صاحب مرحوم ، بھائی عبدالرحمان صاحب قادیانی مرحوم ، ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب اور بعض دیگر احباب بھی شامل تھے، چوہدری شریف احمد صاحب منٹگمری کو ان کے ذاتی مصارف پر شمولیت کی اجازت مل گئی۔ماسٹر محمد دین صاحب کو امریکہ سے بلا یا گیا الحاج مولوی عبد الرحیم صاحب نیر مرحوم ان دنوں لنڈن مشن کے انچارج تھے۔