سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 267 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 267

244 66 بخیر وعافیت لاہور پہنچ گئے۔“ جس وقت یہ رقوم پاکستان میں پہنچیں تو صدر انجمن کی بھی تقسیم کے دھکے اور مہاجرین کی کثرت کی وجہ سے کوئی قابل رشک مالی حالت نہ تھی۔اخراجات کی زیادتی کے علاوہ چندوں کا نظام درہم برہم ہو چکا تھا۔مشرقی پنجاب کے احمدی ادھر ادھر سر چھپانے کی جگہ ڈھونڈ رہے تھے ایسے میں بہت ممکن تھا کہ انجمن بھی یہ فیصلہ کرتی کہ ہم امانتیں لوٹانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں لیکن یہاں بھی ہمارے مُؤَيَّد مِنَ الله امام نے نہایت دور اندیشی سے ایسا فیصلہ فرمایا کہ اس سے لوگوں کی ضرورتیں بھی پوری ہوگئیں، ان کا اعتماد بھی قائم رہا اور انجمن کو بھی کوئی نقصان نہ ہوا اور امانت و دیانت کے تقاضے بھی پورے ہو گئے۔اس تائید الہی کے متعلق حضور فرماتے ہیں۔پھر امانتوں کے متعلق میں نے حکم دیا کہ چاہے سارا خزانہ ختم ہو جائے جو لوگ اپنی امانتیں مانگنے آئیں ان کو امانتیں دیتے چلے جاؤ اس وقت انجمن کا آٹھ دس لاکھ روپیہ ادھر رہ گیا تھا میرے دل میں اللہ تعالیٰ نے ڈالا کہ اس روپیہ کو جلدی نکلواؤ ورنہ یہ ضبط ہو جائے گا چنانچہ میں نے انجمن والوں سے کہا کہ وہ جلدی روپیہ نکلوائیں۔اللہ تعالیٰ کا فضل یہ ہوا کہ ہماری بڑی رقم ایک انگریزی بنگ میں تھی اس نے فوراً وہ رو پیدا دھر بنک میں منتقل کر دیا مگر پھر بھی کئی لاکھ ادھر ضائع ہو گیا اس وقت افسروں کے پاس لوگ اپنی امانتیں مانگنے آتے تو وہ کہتے کہ کچھ ٹھہر وہم انتظام کر دیں گے۔مجھے معلوم ہوا تو میں نے کہا کہ کسی کی امانت نہ روکواگر کوئی لاکھ مانگے تو اسے لاکھ دے دو پچاس ہزار مانگے تو پچاس ہزار دے دو نتیجہ یہ ہوا کہ دو تین مہینوں میں سترہ لاکھ روپیہ نکل گیا۔ہمارے پاس گل رقم ۲۱ لاکھ کے قریب تھی مگر سترہ لاکھ نکل جانے کے باوجود امانتوں کا چودہ پندرہ لاکھ پھر بھی ہمارے پاس جمع رہا اس لئے کہ جو شخص ایک لاکھ روپیہ نکال کر لے جاتا وہ اپنے دل میں سوچتا کہ میں نے تو یہ روپیہ اس لئے نکلوایا تھا کہ میں سمجھا تھا انجمن روپیہ کھا جائے گی مگر اس نے تو مجھے سارا روپیہ واپس دے دیا ہے۔اب اتنی بڑی رقم کو میں اپنے پاس کہاں سنبھالتا پھروں چنانچہ ہمیں ہزار وہ اپنے پاس اور اسی ہزار پھر ہمارے پاس جمع کرا جاتا اس طرح بظاہر ہمارے خزانہ سے سترہ لاکھ نکلا مگر چودہ پندرہ لاکھ پھر ہمارے پاس واپس آ گیا میں نے اس چیز کی بڑی سختی سے نگرانی